ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
ترجمہ: اللہ جس کو ہدایت دینا چاہتا ہے اس کا سینہ کھول دیتا ہے اسلام کے لیے اور جس کو بے راہ رکھنا چاہتا ہے اس کے سینے کو بہت تنگ کر دیتا ہے (یعنی وہ ہر خیر کے لیے اپنے اندر گھٹن محسوس کرتاہے) جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہو۔ ایک دفعہ ایک صحابی نے عرض کیا یا رسول اللہ! شرح صدر کس طرح ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ اللہ کے ذکر سے اس کے دل میں نور بھر جاتا ہے اور سینہ کھل جاتا ہے۔شرح صدر کی علامتیں اور ذکر کی برکات ارشادفرمایا کہبھائیو!جب شرح صدر ہوتا ہے تو دل روشن ہو جاتا ہے، تنگی وتاریکی دور ہو جاتی ہے اور افکار کے بادل چھٹ جاتے ہیں اور اس طرح بندہ جب خدا کی یاد میں لگ جاتا ہے اور اپنی طاقت کی نفی کر کے خدا کے حضور جھک جاتا ہے تو اللہ اس کا نام روشن کر دیتا ہے۔ بڑے سے بڑے جاہ و مال کا مالک مرجاتا ہے اور اس کا نام بھی مٹ جاتا ہے مگر خدا کو یاد کرنے والے ہمیشہ یاد کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جتنے اولیاء ہیں سب کا نام روشن ہے اور عزت واحترام کے ساتھ ان کانام لیا جاتا ہے مگر دنیاوی وجاہت کا مالک اس دولت سے محروم ہے۔لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ …الٰخ پڑھنے کی فضیلت ارشاد فرمایاکہجب بندہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ پڑھتا ہے تو اﷲتعالیٰ فرشتوں سے فرما تے ہیں کہ اے فرشتو! سن لو میرے بندے جو لَاحَوْلَ پڑھ رہے ہیں یہ سب کے سب فرماں بردار ہوگئے۔ حدیث کی عبارت ہے اَسْلَمَ عَبْدِیْ وَاسْتَسْلَمَ؎ اس کی شرح کیا ہے؟ اَسْلَمَ عَبْدِیْ اَیْ عَبْدِیْ اِنْقَادَ وَ تَرَکَ الْعِنَادَ یعنی میرا بندہ فرماں بردار ہوگیا اور نافرمانی چھوڑدی لہٰذا جب لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ پڑھو تو یہ مراقبہ کرو کہ اﷲ تعالیٰ فرشتوں سے میرے لیے فرمارہے ہیں کہ اے فرشتو سن لو! میرا یہ بندہ فرماں بردار ہوگیا۔ عَبْدِیْ اِنْقَادَ وَ تَرَکَ الْعِنَادَ اور وَاسْتَسْلَمَ کا کیا مطلب ہے؟ اَیْ فَوَّضَ عَبْدِیْ اُمُوْرَ ------------------------------