ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
اﷲ اﷲ ایں چہ شیرین است نام شِیر و شکر می شود جانم تمامحدیثِ پاک سے ذکرِ اسمِ ذات کا ثبوت ارشاد فرمایاکہ اب میں حدیث سے ذکر اسم ذات کو ثابت کرتا ہوں: مَنْ اَحَبَّ شَیْئًا اَکْثَرَ ذِکْرَہٗ؎ جس کو جس چیز سے محبت ہوتی ہے تو بار بار اس کانام لیتا ہے۔ تو اﷲ سے جس کو محبت ہوتی ہے وہ بار بار اﷲ کانام لیتا ہے۔ یہ ذکر ِاسمِ ذات دلیلِ عاشقی ہے، دلیلِ محبت ہے۔قرآن پاک سے ذکرِ نفی واثبات کا ثبوت ارشاد فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبْ جب بندہ اﷲ اﷲ کرتا ہے تو شیطان فوراً پہنچتا ہے کہ روٹی لانی ہے، بیکری جانا ہے، انڈے نہیں ہیں، مکھن نہیں ہے، بیوی نے کہا تھا کہ ایک مرنڈا بھی لے آنا غرض ساری دنیا کی فکریں جمع کرتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے اپنے عاشقوں کے لیے فرمایا رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبْیہ آیت عاشقانِ خداوند تعالیٰ کی راہ کے روڑے ہٹاتی ہے کہ اگر تم دن میں میرا ذکر کرتے ہو، اگر دن میں مجھے یاد کرتے ہو تو دن کی فکروں کو چھوڑو، میںرَبُّ الْمَشْرِقْ ہوں میں سورج کو نکالتا ہوں، دن کو پیدا کرتا ہوں، میں دن کا صرف خالق نہیں ہوں بلکہ دن میں میرے بندوں کی جتنی بھی ضروریات ہیں اور پرورش کے متعلق اُمور ہیں ان کا انتظام بھی میرے ذمہ ہے لہٰذا فکر نہ کرو، جو دن پیدا کرسکتا ہے وہ دن کی تمام ضروریات کی کفالت بھی کرسکتاہے ۔جب ذکر پورا ہوجائے تب آٹا لے آؤ، بیکری چلے جاؤ کوئی منع نہیں ہے مگرحالتِ ذکر میں انڈا مت خریدو، یہ نہ ہو کہ جسم ذاکر ہے اور دل بیکری میں ہے، زبان سے اﷲاﷲ اور دل انڈ ا اور بیکری میں ہے، ڈبل روٹی خرید رہاہے۔ حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب اﷲ تعالیٰ کا ذکر کرو تو اس وقت دن کی تمام فکروں کو دماغ سے نکال دو اور رب پر ------------------------------