ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
اشکباری نصیب نہ ہو، رونا نہ آئے تو رونے والوں کی شکل ہی بنالو۔ذکر اﷲ کا طریقہ ارشاد فرمایاکہ اﷲ کا نام لیے جاؤ، ایک عرصہ آئے گا کہ اﷲ کو خود رحم آجائے گا جب لَاۤاِلٰہَ پڑھو تو سمجھ لو کہ دل سے غیر اﷲ نکال رہا ہوں، میری لَاۤاِلٰہَ ساتوں آسمان پار کرکےعرشِ اعظم پر اﷲ سے مل رہی ہے اور جب اِلَّا اللہْ پڑھو تو سمجھ لو کہ اﷲ میاں کے انوارِ خاصّہ کو لارہی ہے اور یہ حدیث کا مضمون ہے، خالی تصوف نہیں ہے، ہمارا تصوف قرآن و حدیث سے مستنبط ہے، حدیث کے الفاظ ہیں: لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ لَیْسَ لَہَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِ ؎ یعنی لَاۤاِلٰہَ اور اِلَّا اللہْ میں کوئی پردہ نہیں ہے۔ یہ مشکوٰۃ شریف کی روایت ہے یعنی ہماری لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْاﷲ تک ڈائریکٹ جاتی ہے، جب لَاۤاِلٰہَ کہو تو سوچو کہ سارے عالم سے دل خالی ہوگیا اور جب اِلَّا اللہْ پڑھو تو سمجھو کہ قلب میں اﷲ کا نور آرہا ہے، آٹھ دس دفعہ کے بعد درمیان میں مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمْ پڑھ لیا کرو۔ اب آپ کو سالک بنارہا ہوں یعنی آپ کی تربیت کر رہا ہوں، اوّل آخر درود شریف پڑھ کر اﷲ سے دعا کرو کہ اے اﷲ!اپنے نام کی برکت سے ہمارے قلب کو غیر اﷲ سے پاک فرمادے اور ہمارے قلب و جاں کو اپنی ذات سے چپکا لے۔ لَاۤاِلٰہَ سے آدمی غیر اﷲ سے کٹتا چلا جاتا ہے اور اِلَّااللہْ سے اﷲ سے جڑتا چلا جاتا ہے، اس وظیفہ کی برکت سے امّت میں بڑے بڑے اولیاء اﷲ پیدا ہوئے، اس وظیفہ میں آپ کے پچیس منٹ لگیں گے اور خدا ہمیں روزانہ چوبیس گھنٹوں میں چودہ سو چالیس منٹ دیتا ہے، بس صبح کے وقت پچیس منٹ بیٹھ کر اس وظیفہ کو کرلو، مغرب کے بعد ایک ہزار دفعہ اﷲ کا نام لے لو اور دل میں یہ تصور کرو کہ ایک زبان دل میں بھی ہے جو اﷲ اﷲ کہہ رہی ہے، اﷲ کا نام اتنی محبت سے لو جیسے مجنوں لیلیٰ کا نام لیتا تھا، مولیٰ کا نام اس سے زیادہ محبت سے لو، توایک ہزار مرتبہ اسم ذات اَللہ اَللہ مغرب کے بعد اورلَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہْ کی تسبیح پانچ سو مرتبہ صبح کے وقت اور چلتے پھرتے ------------------------------