ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
ربّا! آپ اپنی مدد بھیج دیجیے اور غیر اللہ کو ہمارے قلب سے نکال دیجیے۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو روزانہ سو بار لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہْ پڑھے گا اس کا چہرہ قیامت کے دن چودھویں تاریخ کے چاند کے مثل چمکے گا اس پر اگر کوئی کہے کہ ۱۰۰؍ دفعہ لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہْ پر اتنی بڑی بشارت ہے تو کوئی صرف لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ پڑھتا رہے اور نماز، روزہ نہ کرے اور گناہوں میں مبتلا رہے تو کیالَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ سے پھر بھی اس کا چہرہ چمکے گا؟ اس کا جواب اللہ تعالیٰ نے میرے قلب کو عطا فرمایا کہ جو سو دفعہ لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہْ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی لاج رکھتے ہوئے اس کو منہ اُجالا کرنے والے اعمال کی توفیق اور منہ کالا کرنے والے اعمال سے بچنے کی توفیق عطا فرمائیں گے اور اس طرح قیامت کے دن اس کا چہرہ چودھویں کے چاند کے مانند چمکے گا۔ذکرلَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ کا ایک الہامی طریقہ ارشاد فرمایاکہ بحالت ذکر عُدَّ نَفْسَکَ مِنْ اَہْلِ الْقُبُوْرِ کا مراقبہ کرو۔ اپنے کو اہلِ قبور میں سے شمار کرو ۔ ذکر شروع کرنے سے پہلے تھوڑی دیر یہ مراقبہ کر و کہ یہ میرا جنازہ سامنے رکھا ہوا ہے، کفن لپٹا ہواہے، اتنی گہری فکر کرو کہ کفن کی گرہیں بھی نظر آنے لگیں پھر کہو لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ ۔یہ سوچو کہ جسم تو مردہ ہو گیا، روح مجرّد ذکر کر رہی ہے، اب نفیلَاۤاِلٰہَ کا مزہ ہے، اس وقت مراقبہ کرو کہ کوئی نہیں ہے، نہ زمین و آسمان ہیں نہ کائنات ہے، ہم بھی نہیں ہیں، پوری کائنات میں اے اﷲ! صرف آپ ہی آپ ہیں، باقی سب فنا ہو گیا کُلُّ مَنۡ عَلَیۡہَا فَانٍ؎ مخلوق سے یہ انقطاعِ تام وَ تَبَتَّلۡ اِلَیۡہِ تَبۡتِیۡلًا ؎ کا مصداق ہو گا۔ اس طرح نفی لَاۤاِلٰہَ کے بعد جب اِلَّا اللہْکہو گے تو یہ اِلَّا اللہْ کی ضرب روح پر پڑے گی۔فرمایا کہ یہ طریقہ حق تعالیٰ نے اس وقت مجھے خاص عطا فرمایا ہے۔ اس طرح لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ کے ذکر سے روح پر اس قدر فیضان ہو گا کہ ان شاءاﷲ!بہت قرب نصیب ہو گا اور اس طریقہ سے ان شاء اﷲ!وساوس کا تدراک بھی ہو جائے گا۔ اگر وساوس آئیں کہ تجھے فلاں کام ------------------------------