ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
اچھا ۵۰۰ بار نہ بن سکے تو ۱۱۱ دفعہ پڑھ لیں۔ ۱۱۱ دفعہ پڑھنا مشکل ہو تو ۷۰ دفعہ پڑھ لیں۔ ۷۰ دفعہ مشکل ہو تو ۷ دفعہ پڑھ لیں۔ سات دفعہ پڑھنا مشکل ہو تو تین دفعہ پڑھ لیں اور تین دفعہ بھی مشکل ہو تو ایک دفعہ پکارنا بھی خالی نہیں جائے گا۔ اب بتاؤ! اس سے زیادہ اور کیا آسانی ہوگی۔ بہت ہی ظالم ہوگا وہ شخص جو ایک دفعہ کہنے سے بھی کاہلی کرے۔ کتنا نزول ہے، اگر اللہ والوں کی جوتیاں اختر نےنہ اُٹھائی ہوتیں تو اتنا نزول کرنا مشکل تھا۔ پانچ سو سے کم نہ کرتا، لیکن چوں کہ اللہ کے فضل سے بزرگوں کی صحبتیں اُٹھائیں، کان میں ان کی باتیں پڑی ہوئی ہیں۔ بزرگوں کے ارشاد کی روشنی ہی میں یہ پیش کیا ہے کہ پانچ سو مرتبہ نہ سہی تو ۱۱۱ بار سہی۔ ایک سو گیارہ کَافِیْ کا ابجد ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں میں سے ایک کَافِیْ ہے۔ ایک سو گیارہ مرتبہ اگر پڑھ لیا تو اللہ تعالیٰ کے نام کَافِیْ کا عدد پورا ہوگیا۔ اس کے لیے اللہ کافی ہوجائے گا۔ اور یہ نہ ہو تو ستّر مرتبہ بھی بعض اوراد کا پڑھنا حدیثوں میں آتا ہے اور سات مرتبہ بھی آتا ہے اور کم سے کم تین دفعہ پڑھنا سنّت ہے، اس لیے کم سے کم تین دفعہ تو پڑھ ہی لے سنّت کی نیت سے۔اور بعض نے وَ الۡکٰظِمِیۡنَ الۡغَیۡظَ وَ الۡعَافِیۡنَ عَنِ النَّاسِ ؕ وَاللہُ یُحِبُّ الۡمُحۡسِنِیۡنَ؎ سات مرتبہ پانی پر دم کرکے پی لیا۔ اس آیت کی برکت سے ان کا غصہ ٹھیک ہوگیا۔ اور درود شریف پڑھنا بھی بہت مفید ہے۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ غصہ کا علاج ارشادفرمایا کہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ایک وظیفہ بھی ہے جس سے غصہ میں کمی آجاتی ہے۔ ۲۱ مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ہر نماز کے بعد پڑھ کر اپنے اُوپر دم کرلے اور کھانا کھانے کے وقت تین تین بار پڑھ کر کھانے پر بھی دم کرلے اور پانی پر بھی دم کرلے۔ اللہ کی شانِ رحمت کا اس پر ظہور ہوجائے گا کیوں کہ مٹی سورج کی شعاعوں سے سفید اور روشن معلوم ہوتی ہے اور جہاں سورج کی شعاع نہیں ہے وہاں تاریک اور بے نور ہوتی ہے۔ اس کے پڑھنے سےاللہ تعالیٰ کی رحمت کا آفتاب اس پر اپنی کرن ڈال ------------------------------