ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
۶) عنایاتِ الٰہیہ کی پیہم بارش ؎ جو دل پر ہم ان کا کرم دیکھتے ہیں تو دل کو بِہ از جامِ جم دیکھتے ہیں ۷) حسنِ خاتمہ و دخولِ جنّت۔ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچا دیتا ہے ارشاد فرمایاکہ ہمارے مرشد حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچادیتا ہے۔ سبحان اللہ! کیسی پیاری بات فرمائی۔ احقر عرض کرتا ہے کہ ہر مخلوق کے اسم اور مسمّٰی میں فاصلے ممکن ہیں۔ مثلاً ایک باپ اپنے بیٹے کا محبت سے نام لیتا ہے، لیکن اس کا بیٹا باپ سے ہزاروں میل دور ہوسکتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک کی یہ عجیب شان ہے کہ جہاں بھی ان کا نام لیا جاتا ہے وہاں ان کا مسمّٰی بھی موجود ہوتا ہے۔ وہ ایسے محبوبِ حقیقی ہیں کہ جن کے اسم اور مسمّٰی میں فاصلے نہیں ہیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہر جگہ موجود ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ اللہ اللہ ذکر پاک نام دوست اسم اعظم از برائے قربِ اوست یعنی اسم ذات کا ذکر اللہ تعالیٰ کے قرب کے لیے اسم اعظم ہے۔ اللہ اللہ گو بِرَو تا سقف ِ عرش اللہ اللہ کہتے جاؤ اور صاحبِ عرش سے رابطہ قائم کرتے جاؤ۔کثرتِ ذکر پر وعدۂ فلاح وَ اذۡکُرُوا اللہَ کَثِیۡرًا لَّعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ؎ اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو تاکہ تم فلاح پاجاؤ۔ ------------------------------