ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
اس کتاب کا تعارف قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں ذکر کے بے شمار فضائل وارد ہوئے ہیں۔ ذکر اللہ ایسی عبادت ہے جو ہر وقت اور ہر حالت میں کی جاسکتی ہے۔ ذکر اللہ کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ باریک سے باریک گناہ نظر آنے لگیں، موٹے موٹے گناہ کا علم تو ہر شخص کو ہوتا ہے حتیٰ کہ خود گناہ گار بھی جانتا ہے کہ یہ گناہ ہے، کمال تو یہ ہے کہ باریک باریک گناہ نظر آنے لگیں اور ان سے بچنے کا اہتمام طبیعت میں پیدا ہوجائے۔ اصل ذکر یہی ہے کہ اللہ کو ایک لمحہ بھی ناراض نہ کیا جائے۔ اگر یہ مرتبہ حاصل ہوگیا تو ذکر کا مقصد حاصل ہوگیا۔ زیر نظر کتاب ’’ذکر اللہ کے ثمرات‘‘میں شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی مختلف کتب اور تالیفات سے اخذ شدہ ملفوظات کو منتخب کرکے اکٹھا کیا گیا ہے۔ حضرت اقدس نے جس درد بھرے عاشقانہ دل سے ذکر اللہ سے متعلق بیانات ارشاد فرمائے ہیں وہ آپ ہی کا خاصہ ہے۔ اس کتاب میں حضرت اقدس کے بیان کردہ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں ذکر اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد مختلف عنوانات کے تحت ترتیب دے کر شایع کیے جارہےہیں۔