ایک ایسا شخص جس نے دینی مدارس کا رخ نہیں کیا ، علم کے ماحول میں نہیں رہا، اساتذہ سے نہیں پڑھا ،محض مطالعہ کیا ہے اسے دین کی صحیح سمجھ حاصل ہے ، اور ظلم تو یہاں تک بڑھ گیا ہے کہ ایک شخص قرآن وسنت کی بنیادی زبان سے بھی ناواقف ہے لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ میں ان لوگوں سے بہتر دین سمجھتا ہوں جنھوں نے دین ہی کے لئے اپنی عمریں کھپا ڈالی ہیں ۔ گمراہوں کی یہ سب سے بدترین قسم ہے جو صرف علم ہی سے تہی مایہ نہیں ہے بلکہ ضروری انسانی عقل وخرد سے بھی یکسر عاری ہے ، مسلمانوں کو ایسے ناخلف افراد سے بہت ہوشیار رہنا چاہئے۔
یاد رکھئے! ہمیشہ ایسے علماء پر اعتماد کیجئے جنھوں نے باقاعدہ اساتذہ کی خدمت میں رہ کر دینی علوم کو حاصل کیا ہو،اور ان میں للّٰہیت ، خداترسی ،ورع وتقویٰ کی صفات موجود ہوں ، دینی مدارس میں ایسے علماء کرام اور مفتیان ذی احترم موجود ہیں جن سے علمی رہنمائی حاصل ہوسکتی ہے۔
مرادِ ما نصیحت بود کردیم
(نومبر،دسمبر ۲۰۰۹ء)
٭٭٭٭٭