لئے چندصفحات مختص ہوں گے ، اہل علم حضرات سے درخواست ہے کہ ان دونوں موضوعات پر اپنے رشحات قلم سے رسالہ کو نوازیں ۔
(۳) علمی و دینی اور اصلاحی مقالات۔
(۴) قند مکرر: اس عنوان کے تحت اکابر سلف کے مضامین یا ان کے ترجمے یا ان کی تلخیص پیش کی جائے گی۔
(۵) ملفوظات: حضرات اکابر کے ملفوظات وحکایات جس سے ایمان میں تازگی پیدا ہو ، اعمال کاشوق اور ان کی رغبت بیدار ہو ، انھیں نقل کیا جائے گا۔
(۶) استفسار وجواب: اس عنوان کے تحت فتاویٰ، قارئین کے علمی ودینی سوالات کے جواب اور اشکالات کے حل پیش کئے جائیں گے۔
(۷) جدید مطبوعات پر تبصرے
یہ ایک خالص دینی رسالہ ہے ، جو ایک دینی مدرسہ کا ترجمان ہے ۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں میں صحیح دینی علم پھیلے، معاشرہ کی اصلاح ہو ، باطل نظریات وخیالات کااحتساب ہو ، حق کی روشنی عام ہو ، قرآن وسنت کا نور غالب ہو۔ ادارہ کے ذمہ داراﷲ کے حضور دست بدعا ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اسے جادۂ حق پر استقامت بخشیں ، شرور وفتن سے محفوظ رکھیں ، اسے مسلسل جاری رکھیں ،تمام مسلمانوں کے لئے اسے نافع بنائیں ، اسے دین کا سچا خدمت گار بنائیں ، اور اپنے فضل وکرم سے اسے قبول فرمائیں ۔ ؎
ایں دعا ازمن ازجملہ جہاں آمین باد
حضرات قارئین بھی دعا فرمائیں ، اور اس کی توسیع اشاعت کے لئے کوشش کریں ۔ ( جولائی ۲۰۰۱ء)
٭٭٭٭٭