اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
آخرت اچھی ہو،توپھرمہنگے اورنفیس کفن کی کوئی ضرورت ہی نہیںہے…! اورپھراس نصیحت کے فوری بعدہی ان کاانتقال ہوگیا۔ ۳۶ھ کے بالکل ہی ابتدائی ایام چل رہے تھے،اُسی دن یہ خبرکوفہ پہنچی تھی کہ مدینہ میں خلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت (جوکہ ۱۸/ذوالحجہ بروزجمعہ ۳۵ھ کوہوئی تھی) کے بعداب خلیفۂ چہارم کی حیثیت سے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے منصبِ خلافت سنبھال لیاہے…یہ خبرجس روزکوفہ پہنچی تھی اسی روزوہاںکوفہ میں ان کا انتقال ہواتھا۔ یوںرسول اللہﷺکے یہ جلیل القدرصحابی حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ اس دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنے اللہ سے جاملے۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں، نیزہمیں وہاں اپنے حبیبﷺ اورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے سرفرازفرمائیں۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۵/جمادیٰ الأولیٰ۱۴۳۶ھ ، مطابق۲۴/فروری ۲۰۱۵ء بروزمنگل یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ