اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
صالحین کے پاس جگہ عطاء فرمانا‘‘۔(۱) رسول اللہﷺکی قبرمبارک کے پہلومیں حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کوسپردِ خاک کیاگیا، یوں ’’رفیقِ غار‘‘اور’’رفیقِ سفر‘‘…اب ہمیشہ کیلئے ’’رفیقِ قبر‘‘ بھی بن گئے۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں، نیزہمیں وہاں اپنے حبیبﷺ اورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے سرفرازفرمائیں۔ ------------------------------ (۱) یہ دعاء دراصل قرآنی آیت ہے (سورہ یوسف :۱۰۱) الحمدللہ آج بتاریخ ۲۴/رجب ۱۴۳۵ھ ، مطابق ۲۳/مئی ۲۰۱۴ء بروزجمعہ یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ