مبلغ رہے۔ پھر اﷲ رب العزت کی رحمت کو ان پر ترس آگیا۔ وہ قادیانیت پر چار حرف بھیج کر مسلمان ہوگئے۔ پھر اﷲتعالیٰ نے ان کو توفیق بخشی کہ وہ قادیانیوں کے عقائد کو طشت ازبام کرنے کے لئے میدان میں اترے اور پھر جہاں بھی گئے مسلمانوں نے ان کو آنکھوں پر بٹھایا۔ پنجاب یونیوسٹی سے انہوں نے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا ہوا تھا۔ آپ نے قادیانیوں کے خلاف ایک کتاب لکھی جس کا نام تھا۔
۱/۱۰… ختم نبوت اور قادیانی وسوسے: یہ حیدرآباد دکن بھارت سے ۱۹۸۶ء میں پہلی بار مجلس تحفظ ختم نبوت نے شائع کی۔ اس جلد میں اس کتاب کو بھی شامل کیاگیا ہے۔
۲/۱۱… قادیانیوں کا کلمہ اور حکومت پاکستان کا آرڈیننس: یہ بھی مولانا ولی الدین کا رسالہ ہے۔ اس جلد میں شامل ہے۔
۱/۱۲… الجواب الصحیح فی حیات المسیح علیہ السلام: کسی قادیانی نے ایک مسلمان کو سات سوال لکھ کر دئیے کہ علماء اسلام سے ان کا جواب لے کر دو۔ وہ سات سوال حضرت مولانا غلام رسول صاحب فیروزی کے پاس لائے گئے۔ آپ نے ان کا جامع اور مختصر جواب تحریر فرمایا۔ احتساب کی اس جلد میں اس رسالہ کو بھی شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
ز… قادیانی جماعت کے لاٹ پادری مرزامحمود نے ۱۲؍اکتوبر ۱۹۵۶ء کو ایک خطبہ دیا۔ جسے قادیانی کمپنی لمیٹڈ نے ’’انعام الٰہی‘‘ کے نام پر پمفلٹ کی شکل میں شائع کیا۔ تب گڑھی شاہو لاہور کی جامع مسجد عیدگاہ میں حضرت مولانا مفتی عزیزاحمد صاحب خطیب ہوتے تھے۔ آپ نے مرزامحمود ملعون قادیان کے پمفلٹ کے جواب میں یہ رسالہ تحریرکیا:
۱/۱۳… اکرام الٰہی بجواب انعام الٰہی: جو احتساب کی اس جلد میں شامل اشاعت ہے۔ز… جناب مشرف بریلوی صاحب غالباً تقسیم کے بعد سبی، بلوچستان آگئے۔ ۲۵؍اکتوبر ۱۹۵۲ء کو آپ نے ایک رسالہ ترتیب دیا۔ جس کا نام:
۱/۱۴… خاتم: ہے۔ اس رسالہ میں عقیدہ ختم نبوت کے مفہوم ومعنی کو مصنف نے اپنے طور پر سمجھایا ہے۔ اس جلد میں یہ بھی شامل اشاعت ہے۔
ز… پانی پت کے جناب مولانا خلیل الرحمن دیوبند کے فاضل تھے۔ جو تقسیم کے بعد جھنگ