۱۴…
دونوں جہان کے سردار مردہ اور شیطان لعین زندہ؟ اس سے نعوذ باﷲ آنحضرتﷺ کی سخت توہین ہوتی ہے؟ اس کا بھی جواب نہیں دے سکے۔
۱۵…کشتی نوح کی زندگی والی عبارت پر ہماری طرف سے پرزور چیلنج اور اوپر سے پرزور خاموشی رہی۔
۱۶…
ہم نے کہا کہ عیسیٰ علیہ السلام کی موت کا عقیدہ اہل سنت کا نہیں بلکہ معتزلہ کا ہے۔ جس کا اقرار مرزاقادیانی نے کیا ہے۔ تم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ممات کے قائل ہو کر معتزلہ بنتے ہو۔ اس کا بھی جواب ندارد۔
۱۷…
حضرت ابوہریرہؓ ودیگر بے شمار صحابہ کرامؓ نے حیات عیسیٰ علیہ السلام کی روایت کی ہے۔ لہٰذا تمہارا اجتماع کہاں گیا؟ اس کا بھی جواب نہیں ملا۔
۱۸…
حضرت امام مالکؒ کے نام پر ہم نے چیلنج دیا۔ مگر ادھر خاموشی رہی۔
۱۹…
’’لوکان موسیٰ وعیسیٰ‘‘ والی نقلی حدیث پر ہم نے چیلنج دیا مگر خاموشی ہی خاموشی رہی۔
۲۰…
ہم نے پوچھا کہ عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کا عقیدہ اگر کفر ہے تو جو شخص باون سال تک کافر رہا وہی شخص ترپن سال میں نبی کیسے بن گیا؟ مگر واہ رے قادیانی کے، سب ہضم۔
۲۱…
اگر حیات عیسیٰ علیہ السلام کا عقیدہ کفر ہے تو پھر آپ نے ہم کو مسلمان بھائی سے کس طرح خطاب کیا؟ جواب ندارد۔
۲۲…
مرزاقادیانی نے وعدہ کیاتھا کہ اب کوئی عیسائی نہیں بنے گا۔ اس کا کیا حشر ہوا؟ جواب ندارد۔
ختم نبوت والے دلائل جس کے جواب سے قادیانی مولوی ساکت وصامت رہا
۱…
ہم نے کہا کہ تم مرزاقادیانی کو آخری نبی مانتے ہو۔ اس کے لئے ہم نے مرزاقادیانی کی کتابوں سے گیارہ حوالے پیش کئے۔ مگر جواب ندارد۔
۲…مرزاقادیانی نے دہلی کی جامع مسجد میں جو حلف اٹھایا تھا اس کا کیا ہوا؟ جواب ندارد۔
۳…
ہم نے حضرت موسیٰ علیہ السلام والی حدیث کو پیش کیا۔ مگر خاموشی۔
۴…
’’لا شریک لہ۰ ولا نبی بعدی‘‘ دونوں کو مرزاقادیانی نے ایک کہا ہے۔ اب تم اس کا انکار کیوں کرتے ہو؟ جواب ندارد۔