ناظرین…!
ہمارا پہلا رسالہ (پمفلٹ) آپ کے ہاتھ پہنچ گیا ہے اور نہ معلوم کس قدر پرچے آپ کو ملیں۔ ہمارا مضمون رسالہ واعظ ۱۹۳۶ء سے نقل ہے اور اس کی اشاعت میں دو مخیر ہستیوں کا ہاتھ ہے۔ میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ یہ مضمون موتیوں میں تولنے کے قابل ہے۔ ہم اس کے بعد انشاء اﷲ بہت رسالے شائع کریں گے۔ میں آپ سے اپیل کروں گا کہ جماعت تحفظ ختم نبوت سبی کو کامیاب کریں اور زیادہ سے زیادہ ممدبنیں۔ یہ ایک نیک فریضہ ہے۔
مطالبات
۱… قادیانیوں کو غیرمسلم اور اقلیت قرار دیا جائے۔
۲… ملک کا قانون بغیر کسی ترمیم کے شرعی بنایا جائے۔ کیا ملک کا برسر اقتدار طبقہ اس پر غور
کرے گا؟
مشرف بریلوی!
M
خاتم اور مجدد کے شرعی ولغوی معانی
اصل تفسیر
اس زمانہ میں بہت سے ایسے لوگ پیدا ہوگئے ہیں جو ان بعید احتمالات کو جو حقیقت میں قرآن مجید کی مراد نہیں۔ اس کی تفسیر قرار دے کر آیات قرآنیہ کو اپنی ہوس رانی کا ذریعہ بنانے لگے ہیں۔ حالانکہ ہر عقلمند اس بات سے واقف ہے کہ اگر لغت اور زبان کے اعتبار سے کسی کلام کے مختلف معنی ہوسکتے ہوں تو جب تک متکلم اور مخاطب کی خصوصیات کو ملحوظ نہ رکھا جائے اس کلام کا صحیح مفہوم ادا نہیں ہوسکتا۔
قرآن مجید عربی زبان میں ہے جو دنیا کی سب سے زیادہ وسیع اور فصیح وبلیغ زبان ہے۔ اس لئے ضروری ہے جو شخص قرآن مجید کریم کا صحیح مفہوم معلوم کرنا چاہے وہ پہلے اس زبان