کرشمہ ہے کہ مریم کو مرد اور نصرت جہاں کو مریم کی بیوی بنادیا) اور تیسری بیوی (محمدی بیگم) کے وقت میرا نام احمد رکھا جائے گا اور میں آدم، مریم اور احمد بن کر تینوں بیویوں کے ساتھ جنت میں جاؤں گا۔ (ضمیمہ انجام آتھم ص۵۴، خزائن ج۱۱ ص۳۳۸)
اب میں یہ فیصلہ خود قارئین پر چھوڑتا ہوں کہ مرزاقادیانی اپنی اس وحی کی بنیاد پر جنت میں کس طرح جاسکتے ہیں۔ جب کہ پہلی بیوی حرمت بی بی کو مرزاقادیانی نے اس بناء پر طلاق دے دی تھی کہ اس نے ان کی نبوت اور وحی کو محض فریب قرار دیا تھا اور تیسری بیوی (جس کا نکاح آسمان پر ہوچکا تھا اور زمین پر باوجود خواہش اور کوشش کے مرزاقادیانی سے نہ ہوسکا۔ بلکہ ایک اور شخص سلطان محمد سے ہوا) جس کا نام محمدی بیگم تھا وہ تو مرزاقادیانی کی بیوی ہی نہ بن سکی تو اس کے ساتھ مرزاقادیانی جنت میں کس طرح جاسکتے ہیں۔ البتہ دوسری بیوی نصرت جہاں کے ساتھ جنت میں داخل ہونے کا امکان ہوسکتا ہے۔ مگر غلام احمد بن کر نہیں بلکہ مریم بن کر اور نصرت جہاں غالباً جنت میں ان کی خاوند ہوگی۔ شاید مرزاقادیانی اس تبدیلی جنس پر راضی نہ ہوں۔ اس لئے یہ صورت بھی ممکن نہیں ہے۔ بہرحال کسی بھی بیوی کے ساتھ اور کسی بھی نام کے ساتھ مرزاقادیانی جنت میں داخل نہیں ہوسکتے اور خود کا پتہ نہیں کیا انجام ہوحیرت ہے کہ ساری دنیا کو جنت کی پیشکش کر رہے ہیں۔
خطرناک دشمن وبدخواہ
جیسا کہ پہلے گزر چکا مرزاغلام احمد بھی باربار یہ کہتے رہے کہ میں مسلمانوں کا خیرخواہ ہوں اور میرے دعویٰ کے انکار کی وجہ سے کوئی شخص کافر نہیں ہوجاتا اور عام قادیانی بھی یہ کہہ کر مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کے دوست ہیں اور یہ کہ پھر سے انہیں باعزت وغالب بنانے کے لئے ہی مرزاقادیانی کو آسمان سے نبی بنایا گیا ہے اور اوپر سے ہدایت ملتی ہے کہ قادیانی باربار یہ کہہ کر مسلمانوں کو یقین دلائیں کہ ہمیں محبت سب سے ہے نفرت کسی سے نہیں۔ مگر دوسری طرف اندر ہی اندر قادیانی پیشواؤں نے اپنے ماننے والوں میں مسلمانوں سے بے حد نفرت پیدا کر دی اور یہ عقیدہ ان کے دل میں راسخ کر دیا کہ مرزاقادیانی کو نبی نہ ماننے والا ایسا ہی غیرمسلم ہے جیسے یہودی اور عیسائی اور یہ کہ نہ ماننے والا اس قدر قابل نفرت ہے کہ نہ اس کے ساتھ شادی میں شریک ہوا جاسکتا ہے نہ غمی میں اور نہ عبادات میں نہ مذہبی رسوم میں۔ حتیٰ کہ سلام کلام بھی منافقانہ بن جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ روئے زمین پر مسلمانوں کے سب سے زیادہ خطرناک دشمن وبدخواہ یہی قادیانی ہیں۔