ہوں گے۔ مناظرہ کی اطلاع عام کا پوسٹر فریقین کی طرف سے ان کے مشترکہ خرچ سے شائع ہوگا۔
۱۴… عربی زبان کی قدیم لغات جیسے صراح یا المنجد یا عربی سے اردو بیان اللسان لغات تشریح کے لئے فریقین اپنے اپنے ساتھ رکھیں گے۔ احادیث میں مشکوٰۃ شریف اور صحاح ستہ اور قرآن میں آئمہ تفسیر کا ترجمہ مثلاً شاہ عبدالقادر صاحب دہلوی یا شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی کے متراجم قرآن ساتھ رہیں گے یا ان سے قدیم تر مترجم القرآن پیش کئے جاسکتے ہیں۔ یعنی مستند لغت وتفاسیر واقوال بزرگان اور آئمہ کرام جو حضرت مرزاصاحب کے دعوے سے قبل کے ہوں۔ فریقین پیش کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اہل سنت والجماعت حضرت مرزاصاحب کی تحریریں دعویٰ کے بعد کی پیش کر سکتے ہیں۔ کوئی فریق اقوال الرجال کو دلیل میں پیش نہیں کرے گا۔
۱۵… جو بھی حوالہ جات پیش ہوں گے اصل کتب کے بغیر قابل قبول نہ ہوں گے۔
۱۶… مذکورۂ بالا شرائط مناظرہ میں کوئی فریق بھی کمی وبیشی کرنے کا مجاز نہ ہوگا۔
فقط: دستخط کاتب: بشیر الدین احمد
نمائندہ ارکان مناظرہ کمیٹی
نمائندہ جماعت احمدیہ یادگیر
اہل سنت والجماعت یادگیر
دستخط: سیٹھ محمد الیاس احمدی
دستخط: صدر مناظرہ کمیٹی، مولوی عبدالرحیم وکیل
ترمیم مکرم سیٹھ محمد عبدالحئی احمدی کی جگہ
دستخط: معتمد مناظرہ کمیٹی، مکرم نجم الہدیٰ
مکرم سیٹھ محمد الیاس احمدی
دستخط: نائب معتمد مناظرہ کمیٹی، مکرم عبدالصمد افغان
ہرجانہ مطابق شق نمبر۱۰ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں
دستخط: عبدالصمد افغان، دستخط: نجم الہدیٰ
دستخط: مولوی عبدالرحیم وکیل، دستخط: محمد الیاس
المشتہر: سیکرٹری دعوۃ وتبلیغ جماعت احمدیہ یادگیر
M
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکرم
تاریخ مناظرہ یادگیر
مورخہ ۲۸؍ستمبر ۱۹۶۳ء کو اہل سنت والجماعت یادگیر وجماعت احمدیہ یادگیر کے درمیان مناظرہ کے بعض عدم تکمیل امور الحمدﷲ طے پائے جو درج ذیل ہیں۔ علاوہ ازیں مورخہ ۲۳؍اگست ۱۹۶۳ء کو جو شرائط طے ہوئے تھے۔ وہ بھی ناظرین کی سہولت کے لئے مکرر ساتھ ہی شائع کئے جاتے ہیں۔