میں آکر آباد ہوئے۔ آپ حضرت امیرشریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کے عہد امارت میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ بھی رہے ہیں۔آپ کے دو رسالے ردقادیانیت پر ہمیں میسر آئے۔
۱/۱۵… مرزاغلام احمد قادیانی اور مسئلہ جہاد:
۲/۱۶… اسلامی تعلیمات اور مرزاقادیانی: یہ دونوں رسائل بھی اس جلد میں شامل ہیں۔
غرض کہ احتساب قادیانیت کی جلد چالیس(۴۰) میں:
۱… حضرت مولانا محمد عبدالسلام سلیم ہزارویؒ کا ۱ رسالہ
۲… امیر شریعت اڑیسہ مولانا سید محمد اسماعیل کٹکیؒ کے ۳ رسائل
۳… حضرت مولانا غلام سبحانی مانسہرویؒ کا ۱ رسالہ
۴… جناب حکیم محمد اسحق ؒ کا ۱ رسالہ
۵… جناب مولانا ہلال احمد دہلویؒ کا ۱ رسالہ
۶… جناب محمد نواز ایم۔اے کا ۱ رسالہ
۷… حضرت مولانا حبیب اﷲؒ فاضل رشیدی کا ۱ رسالہ
۸… جناب مولانا ولی الدینؒ کے ۲ رسائل
۹… جناب مولانا غلام رسول فیروزیؒ کا ۱ رسالہ
۱۰… جناب مولانا مفتی عزیزاحمد لاہوریؒ کا ۱ رسالہ
۱۱… جناب مشرف بریلویؒ کا ۱ رسالہ
۱۲… جناب مولانا خلیل الرحمنؒ پانی پتی کے ۲ رسائل
…………………………………………
بارہ مصنفین کے ٹوٹل ۱۶ رسائل
اس جلد میں پیش خدمت ہیں۔ اﷲ رب العزت اس محنت کو منظور ومقبول فرمائیں۔ امین بحرمۃ النبی الکریم!
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
۱۸؍محرم الحرام ۱۴۳۳ھ، بمطابق۱۴؍دسمبر ۲۰۱۱ء