فہرست … حیات عیسیٰ علیہ السلام پر ہمارے وہ دلائل
جن کے جواب سے قادیانی مولوی خاموش رہا
۱…
کیا حیات عیسیٰ علیہ السلام کا عقیدہ کفر ہے؟ خاموشی!
۲…
مرزاقادیانی نے حدیث نزول عیسیٰ علیہ السلام کو متواتر کہا ہے اور تم اس کا انکار کرتے ہو؟ خاموشی!
۳…
مرزاقادیانی نے براہین احمدیہ جھگڑا ختم کرنے کو لکھا تھا۔ مگر اس میں عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ لکھ کر اور جھگڑا بڑھا دیا۔ اس کا جواب دو؟ خاموشی!
۴…
’’مایکون لی‘‘ والی آیت کا جو غلط ترجمہ قادیانی مولوی نے کیا تھا۔ اس پر چیلنج پر چیلنج دیا گیا۔ مگر خاموشی ہی خاموشی۔
۵…
’’یوم اموت‘‘ والی دلیل کو جب ہم نے توڑ دیا تو اس پر بھی خاموشی رہی۔
۶…
’’ہوالذی ارسل رسولہ‘‘ والی آیت کو ہم نے بطور چیلنج اپنے تینوں پرچوں میں پیش کیا۔ مگر صدائے برنہ خاست۔
۷…
حضرت شاہ ولی اﷲ صاحبؒ کے ترجمہ کو ہم نے باربار پیش کیا۔ مگر جواب ندارد۔
۸…
صلب کے معنی باربار پوچھے گئے۔ مگر چپ کے سوا چارہ نہیں۔
۹…
ہم نے کہا: عیسیٰ علیہ السلام سے اﷲتعالیٰ نے چار وعدے کئے تھے۔ جس میں سے آخری تین وعدوں کو تو قرآن نے ماضی کے صیغے کے ساتھ پورا کر دیا۔ پہلا وعدہ کہاں پورا ہوا بتلاؤ۔ مگر جواب نہیں۔
۱۰…
مرزا قادیانی مدعی ہے اس کا قول ہمارے لئے دلیل ہے۔ اس کا جواب بھی نہیں دیا۔
۱۱…
قادیانی مولوی نے تحویل قبلہ سے جو دلیل دی تھی اس پر ہم نے گرفت کی تو اسے صاف طور سے تسلیم کر لیا۔
۱۲…
مرزاقادیانی نے آسمان پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ گائے کا گوشت اور روٹی کھانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس میں کشفی کا لفظ دکھلا دو تو منہ مانگا انعام دیا جائے گا۔ مگر خاموشی رہی۔
۱۳…
’’لن نومن لرقیک‘‘ والی پوری آیت کا ترجمہ کرنے کے لئے چیلنج پر چیلنج دیا جاتا رہا۔ منہ مانگا انعام کا وعدہ پر وعدہ ہوتا رہا مگر قادیانی مولوی نے صاف خاموشی اختیار کر لی۔