M
مرزاغلام احمد قادیانی پنرجنم کا ’’ہندوانہ‘‘ عقیدہ رکھتا ہے
مرزاقادیانی ہندو مذہب کے عقیدہ تناسخ یعنی پنرجنم کا قائل ہے اور اس کا اصل دعویٰ جسے وہ اشارۃً، کہیں صراحتاً ذکر کرتا ہے۔ نعوذ باﷲ! یہ ہے کہ محمدﷺ دوبارہ مرزاغلام احمد قادیانی کے روپ میں پیدا ہوئے ہیں۔ چنانچہ ان کا درباری شاعر قاضی اکمل مندرجہ ذیل اشعار پڑھ کر ان کو سناتا ہے بلکہ لکھ کر پیش کر تا ہے تو اسے سن کر مرزاقادیانی بہت خوش ہوتے ہیں اور آج بھی ہر قادیانی اپنی مخصوص مجلس میں اس کی تلاوت کرتا ہے۔ ملاحظہ سے قبل آپ ضرور نعوذ باﷲ! پڑھ لیں۔ وہ اشعار یہ ہیں:
صدی چودھویں کا ہوا سر مبارک
کہ جس میں وہ بدرالدجیٰ بن کے آیا
محمد پئے چارہ سازی امت
ہے اب احمد مجتبیٰ بن کے آیا
حقیقت کھلی بعثت ثانی کی ہم پر
کہ جب مصطفی میرزا بن کے آیا
(الفضل مورخہ ۲۸؍مئی ۱۹۲۸ئ)
اسی طرح رباعی کے چند اشعار بھی ملاحظہ فرمائیں۔
پہلی بعثت میں محمد ہے تو اب احمد ہے
تجھ پہ پھر اترا ہے قرآن رسول قدنی
سرمہ چشم تیری خاک قدم بنواتےغوث اعظم شہ جیلانی رسول قدنی
(الفضل قادیان مورخہ ۱۶؍اکتوبر ۱۹۲۲ئ)
آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ اشعار خود مرزا قادیانی نے نہیں لکھے بلکہ ان کے عقیدت