… تاریخ مناظرہ ۲۳،۲۴،۲۵؍نومبر ۱۹۶۳ء روز شنبہ، یکشنبہ، دوشنبہ طے پائی۔
۲… تحریر کردہ مناظروں کے پرچے سنانے کے لئے حاجی آئیل مل یادگیر کے دائیں یا بائیں جانب کی دونوں جگہوں میں سے اگر کسی جگہ انتظام نہ ہو سکے تو حسن منزل یادگیر میں پرچے سنانے کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے لئے دو ہفتہ پہلے مکرم نجم الہدیٰ اور مکرم عبداللطیف شخصی طور پر انتظامات کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
۳… مناظرہ کے پرچے تحریر کرنے کے لئے کل وقت، سات گھنٹہ ہوگا اور پرچے سات ہوں گے۔ ہر پرچہ تحریر کرنے کا وقت ایک گھنٹہ ہوگا۔ آخری پرچہ میں مدعی کی طرف سے کوئی نئی دلیل پیش نہ ہوگی اور تینوں دن کے تحریری مناظرہ کے لئے یہی اصول مدنظر رکھا جائے گا۔
مضامین: (۱)وفات مسیح۔ (۲)اجرائے نبوت۔ (۳)صداقت حضرت مرزاصاحب علی الترتیب رہیں گے۔
۴… شرط نمبر:۱۱ کی پابندی کرانے کا ہر فریق کا صدر ذمہ دارہوگا۔ یعنی فریقین کے صدر اپنے اپنے لوگوں کو اس شرط کی پابندی کرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔
۵… مناظرے سے پندرہ روز قبل ڈاکٹر آر۔ایس گتو صاحب کے پاس ہر فریق اپنے اپنے پانچ صدر روپیہ مورخہ ۵؍نومبر ۱۹۶۳ء کو جمع کرادے گا اور ڈاکٹر صاحب موصوف کو شرط مناظرہ طے شدہ مورخہ ۲۳؍اگست ۱۹۶۳ء کی شرط نمبر:۱۰ پر عمل کرنے کا فریقین کی طرف سے اختیار ہوگا۔
۶… تحریری مناظرہ بمقام گودام وشواناتھ ریڈی صاحب مدناڑ ہوگا اور ہر قسم کے انتظامات کی کلیتہً ذمہ داری جماعت احمدیہ پر ہوگی۔ فریقین کے صرف سو سو آدمی شامل ہو سکیں گے۔ جن میں مناظر اور معاونین شامل ہوں گے۔ شمولیت کے لئے ایک مشترکہ ٹکٹ جاری کیا جائے گا جس پر فریقین کے معتمدین کے دستخط ہوں گے۔ دستخط کاتب: بشیرالدین احمد احمدی
نمائندہ جماعت احمدیہ یادگیر
نمائندہ مناظرہ کمیٹی اہل سنت والجماعت یادگیر
دستخط: مکرم سیٹھ محمد الیاس صاحب احمدی
دستخط: مکرم نجم الہدیٰ صاحب معتمد مناظرہ کمیٹی
دستخط مکرم مولوی عبدالرحیم صاحب ایڈووکیٹ
دستخط: مکرم سیٹھ عبداللطیف صاحب احمدیصدر مناظرہ کمیٹی