کیا امانات کے متعلق آئندہ بھی احکام نازل ہوں گے؟ کیا تورات کے مطابق آئندہ بھی نبی فیصلے کیا کریں گے؟۳… استمرار تجددی کے لئے اصول حسب ذیل ہے۔ ’’وقد تفید الاستمرار التجددی بالقرآئن اذا کان الفعل مضارعاً (قواعد اللغۃ العربیہ)‘‘ یعنی استمرار تجددی کا اندازہ قرائن سے لگایا جاتا ہے اور بعد خاتم النبیین ارسال مرسل کے لئے تو کوئی قرینہ نہیں۔ البتہ اس کے خلاف تمام قرآن مجید قرینہ ہے۔
۴… ضرورت نبوت کے مقتضی کون کون سے اسباب ہیں؟
(۱)… جب کہ کتاب اﷲ اصلاً مفقود ہو جائے۔
(۲)… جب کہ کتاب اﷲ محرف ومبدل ہو جائے۔
(۳)… جب کہ احکام الٰہی میں سے کوئی حکم بوجہ مختص بالقول ہونے یا مختص بالزمان ہونے سے قابل تنسیخ ہو یا کوئی حکم نیا آنا ہو۔
(۴)… جب کہ شریعت میں ابھی تکمیل کی ضرورت ہو۔
(۵)… جب کہ الگ الگ امتوں اور الگ الگ ملکوں کے لئے الگ الگ نبی ہوں اور ساری دنیا کے لئے ابھی ایک نبی نہ آیا ہو۔
(۶)… جب کہ اس کتاب کے ہمیشہ تک محفوظ رہنے کا وعدۂ الٰہی نہ ہو۔
(۷)… جب کہ اس نبی کا فیض روحانی بند ہو جائے اور اس دین میں کامل انسان بنانے کی طاقت نہ رہے۔
قارئین پر واضح ہوچکا ہو گا کہ اجرائے نبوت کے مذکورہ تقاضوں میں سے کوئی بھی ایسا تقاضا باقی نہیں رہ گیا ہے۔ جس کی تکمیل کے لئے کسی اور نبی کی بعثت کی ضرورت ہو۔ لہٰذا ختم نبوت میں کوئی شبہ باقی نہیں رہ جاتا۔
قادیانی دلیل نمبر:۵
’’ولکن اﷲ یجتبی من رسلہ (آل عمران:۱۰۸)‘‘
کی یہ آیت پیش کر کے اس کا ترجمہ یہ کیا جاتا ہے۔ ’’بلکہ اپنے رسولوں میں سے خدا جسے چاہے گا بھیجے گا۔‘‘ (پاکٹ بک ص۴۰۸)
جوابات
۱… اجتباء کا معنی کسی لغت کی کتاب میں بھیجنا نہیں۔ آیت مع ترجمہ یہ ہے۔