قادیانی گروہ کے عزائم
قادیانی جماعت کو جس بات نے تحریک کی شکل دی ہے وہ اس کی مذہبیت یا اس کے عقائد نہیں بلکہ اس کے وہ سیاسی عزائم اور مفادات ہیں۔ جن کے حصول کے لئے اس نے وحی والہام کا یہ سارا پراسرار نظام تعمیر کیا ہے۔ اس تحریک کے رہنما اپنے سیاسی عزائم کو کھل کر کم ہی بیان کرتے ہیں اور جب بیان کرتے ہیں تو ان کے اظہار کے لئے صاف اور واضح انداز بیان اختیار کرنے کے بجائے الہامات پیشین گوئیوں کے رنگ میں کہہ جاتے ہیں۔ عام لوگ اس بات کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے۔ مگر اس گروہ سے تعلق رکھنے والا ہر فرد سمجھ رہا ہوتا ہے کہ اسے کیا ہدایت دی جارہی ہے۔ یہ الہامات اور پیشین گوئیاں گویا اس گروہ کے (CODEWORK) ہیں۔ جن کے ذریعے ان کے مستقبل کے عزائم اور پالیسیوں کا اظہار بھی ہوتا ہے اور اسی ذریعہ سے اس گروہ کے کارکنوں کو وقتاً فوقتاً رہنمائی بھی حاصل ہوتی رہتی ہے۔
اس گروہ کے ان عزائم کو سمجھنے کے لئے ذیل کے دو الہامات پر نظر ڈال لی جائے تو صاف معلوم ہوگا کہ انہوں نے مسلمانوں کو بے بس پاکر اوّل روز ہی سے اپنے سیاسی غلبہ اور اقتدار کا پلان بنالیا تھا۔ مرزاقادیانی پر یہ الہامات انگریزی اور اردو میں معہ ترجمہ نازل ہوئے ہیںَ یعنی اﷲ میاں نے پہلے انگریزی میں الہام کیا۔ پھر پتہ چلا کہ مرزاقادیانی کے متبعین چونکہ انگریزی نہیں جانتے اس لئے ان الہامات کا ترجمہ بھی اﷲ میاں نے خود فرمادیا۔ اب یہ دونوں الہامات معہ ترجمہ ملاحظہ فرمائیے:
1- GOD IS COMMING BY HIS ARMY.۱… خدا تمہارے ساتھ ایک لشکر کے ساتھ چلا آتا ہے۔
2- HE IS WITH YOU TO KILL ENEMY.
۲… وہ دشمن کو ہلاک کرنے کے لئے تمہارے ساتھ ہے۔
یہاں یہ بات وضح رہے کہ ’’دشمن‘‘ کا لفظ قادیانی علم کلام کی مخصوص اصطلاح ہے اور قادیانی لٹریچر میں یہ صرف اور صرف مسلمانوں ہی کے لئے استعمال ہوا ہے۔
اس الہام کی حقیقی تفسیر وہ ہے جو خلیفہ محمود نے اپنے خطبہ میں بیان کی تھی: ’’اس وقت اسلام کی ترقی خداتعالیٰ نے میرے ساتھ وابستہ کر دی ہے۔ یاد رکھو سیاسیات، اقتصادیات اور تمدنی امور حکومت کے ساتھ وابستہ ہیں۔ پس جب تک ہم اپنے نظام کو مضبوط نہ کریں اور تبلیغ وتعلیم کے