نہیں ہوسکتی۔ بلکہ دائمی اور ابدی ہوگی۔ انگریز کی وفاداری قادیانیوں کے لئے اس وقت تک وبہرحال ایک ’’مذہبی فرض‘‘ ہی رہے گی۔ جب تک اس گروہ کا کوئی دوسرا شخص مرزاقادیانی کے اس الہامی حکم کو نبوت کا دعویٰ کر کے منسوخ نہ کر دے اور جب تک اس گروہ میں کوئی دوسرا مدعیٔ نبوت پیدا نہیں ہوتا۔ اس وقت تک مرزاقادیانی کا یہ حکم قادیانی امت کے لئے آج بھی اسی طرح واجب الاحترام رہے گا۔ جیسا یہ ان کی زندگی میں تھا۔
برطانوی سامراج کی خدمت
مرزاقادیانی کے اس الہامی حکم کی روشنی میں قادیانیوں نے انگریزوں کی جو خدمت کی اور اس کے نتیجے میں انہوں نے مسلمانوں کو جو نقصان پہنچایا وہ اگرچہ تفصیل سے تو بیان نہیں کیاجاسکتا۔ تاہم اس سلسلے میں چند اہم باتیں ذیل میں بیان کی جاتی ہیں۔
۱… جیسا کہ پہلے بیان کیاجاچکا ہے۔ برصغیر ہندو پاک میں انگریزی سامراج کی مؤثر مزاحمت کا رخ سیاسی اور ملکی مسائل ومعاملات سے ہٹانے کے لئے انگریزوں نے عیسائی مشینری کے ذریعے ارتداد ی ایک نئی فتنہ انگیز مہم شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں مسلمانوں میں اشتعال انگیز ردعمل پیدا ہوا۔ مرزاقادیانی (اپنے دعویٰ نبوت سے قبل کے دور میں) مسلمانوں کے وکیل اور مناظر اسلام کی حیثیت سے میدان میں نکل آئے اور عیسائیوں کو مناظرہ کے لئے للکارنا شروع کر دیا۔ اس طرح انہوں نے عیسائیوں کے ساتھ مناظرہ کا بازار گرم کر دیا اور مسلمانوں کے لئے کشمکش کا ایک نیا محاذ کھل گیا۔ اس سے انگریزوں کو یہ فائدہ حاصل ہوا کہ مسلمانوں کی طاقت کا ایک حصہ جو سیاسی میدان میں برطانوی استبداد کی بیخ کنی میں صرف ہورہا تھا۔ اب مناظرہ بازی میں صرف ہونے لگا اور مسلمانوں کے جوش اور اشتعال کا رخ سیاسی مسائل ومعاملات کے بجائے کلامی اور دینیاتی مسائل کی طرف پھر گیا۔ اس صورتحال سے مرزاقادیانی کو بھی فائدہ حاصل ہوا۔ کیونکہ مسلمانوں کے ایک گروہ نے انہیں اپنا خیرخواہ خیال کیا اور اس سے اپنے حق میں نیک توقعات وابستہ کر لیں۔ لیکن مرزاقادیانی نے عیسائی پادریوں سے جس مقصد کے پیش نظر مناظرہ بازی کا سلسلہ قائم کیا تھا۔ وہ ان کے اپنے الفاظ میں یہ ہوتا۔ ’’میں اس بات کا بھی اقراری ہوں کہ جب پادریوں اور عیسائی مشزیوں کی تحریر نہایت سخت ہوگئی اور حد اعتدال سے بڑھ گئی اور بالخصوص پرچہ نور افشاں میں جو ایک عیسائی اخبار لدھیانہ سے نکلتا ہے۔ نہایت گندی تحریریں شائع ہوئیں اور ان مؤلفین نے ہمارے نبیﷺ کی نسبت نعوذ باﷲ ایسے الفاظ استعمال کئے کہ یہ شخص ڈاکو تھا… (وغیرہ من الخرافات) تو مجھے