توہین اہل بیت
کربلائے است سیر ہر آنم
صد حسین است درگریبانم
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
۱… ’’مجھ میں اور تمہارے حسین میں بہت فرق ہے۔ کیونکہ مجھے تو ہر ایک وقت خدا کی تائید اور مدد مل رہی ہے۔ مگر حسین پس تم دشت کربلا کو یاد کر لو۔ا ب تک روتے ہو۔ پس سوچ لو۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۶۹، خزائن ج۱۹ ص۱۸۱)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور مریم علیہا السلام کے متعلق
۱… ’’مسیح کا چال چلن کیا تھا ایک کھاؤ، پیو، شرابی، نہ زاہد نہ عابد، نہ حق کا پرستار، متکبر، خودبین، خدائی کا دعویٰ کرنے والا۔‘‘ (مکتوبات احمدیہ ج۳ ص۲۳،۲۴)
۲… ’’عیسیٰ علیہ السلام کی تین دادیاں اور تین نانیاں کسبی اور زناکار عورتیں تھیں۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۷، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱ حاشیہ)
۳… ’’یہ اعتقاد کہ مسیح عیسیٰ بن مریم مٹی کا پرندہ بنا کر اس میں روح پھونک کر اڑاتا تھا۔ باطل ہے بلکہ یہ مشرکین کا عقیدہ ہے۔ کیونکہ عیسیٰ کے پاس عمل تراب تھا۔ جس کے ذریعہ سے وہ لوگوں کو دھوکہ میں ڈالا کرتا تھا اور وہ ایک حوض کی مٹی تھی جس میں روح القدس کا اثر تھا۔ اسی کے سبب وہ مداریوں کی طرح فریب دیتا تھا اور یہ مٹی سامری کی مٹی کی طرح تھی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۲۲، خزائن ج۳ ص۲۶۳ ملخص)
۴… ’’عیسیٰ بن مریم اپنے باپ یوسف نجار کے ساتھ بائیس سال تک اسی پیشہ میں مشغول رہا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۳۰۳، خزائن ج۳ ص۲۵۴ ملخص)
۵… ’’عیسیٰ کو تین بار شیطانی الہام ہوا تھا۔ جس کے وجہ سے وہ خدا کے وجودسے بھی انکار کرنے کے قریب ہوگئے تھے۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۶، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰ ملخص)
۶… ’’عیسیٰ نے انجیل کے تمام تعلیم کو یہودیوں کی کتاب طالمود سے چرایا اور پھر لوگوں پر یہ ظاہر کیا کہ یہ کتاب مجھ پر آسمان سے نازل ہوئی ہے۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۶، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰ملخص)