قرآن کریم کے متعلق قادیانی کے عقائد
۱… ’’قرآن آسمان پر اٹھا لیا گیا تھا۔ میں دوبارہ اس کو زمین پر لایا ہوں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۳۱، خزائن ج۳ ص۴۹۳)
’’قرآن گالیوں سے بھرا ہوا ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۴، خزائن ج ص۱۰۹)
۲… ’’قرآن خدا کا کلام اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷، سراج منیر ص۳۲، خزائن ج۱۲ ص۳۴)
فرشتوں کے متعلق قادیانی عقائد
۱… ’’فرشتے اور ملک الموت کبھی زمین پر نہیں آتے۔‘‘
(توضیح المرام ص۲۹تا۳۲، خزائن ج۳ ص۶۶تا۶۷)
۲… ’’فرشتے روح کی گرمی کا نام ہے۔‘‘ (توضیح المرام ص۲۹تا۳۲، خزائن ج۳ ص۶۶تا۶۷)
قیامت کے متعلق قادیانی کا عقیدہ
۱… ’’قیامت جسمانی طور پر نہیں ہوگی۔‘‘
(ازالہ اوہام فہرست کمپیوٹر ایڈیشن ص۲۶، مرتبہ عبدالحئی قادیانی)حج کے متعلق قادیانی عقیدہ
۱… ’’میرے ظاہر ہونے کے بعد اب حج کا مقام قادیان ہے۔ سب لوگ حج کے لئے قادیان کو آیا کریں۔‘‘ (برکات الخلافت ص ہ)
فاطمتہ الزہرہؓ کے متعلق قادیانی کا عقیدہ
۱… ’’میں نے حالت کشف میں دیکھا کہ فاطمتہ الزہرہ میرے سر کو اپنے ران پر رکھی ہیں۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۹، خزائن ج۱۸ ص۲۱۳ حاشیہ)
ابوہریرہؓ کے متعلق قادیانی کا عقیدہ
۱… ’’ابوہریرہؓ ناسمجھ اور غبی تھے اور وہ روایت اور درایت نہیں جانتے تھے۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۲۳، خزائن ج۱۹ ص۱۲۷)
عبداﷲ بن مسعودؓ کے متعلق قادیانی کا عقیدہ
۱… ’’ابن مسعود ایک معمولی انسان تھا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۹۴، خزائن ج۳ ص۴۲۲)