ختم نبوت سے صریح انکار
۵… ’’اگر میری گردن کے دونوں طرف تلوار بھی رکھ دی جائے اور مجھے یہ کہا جائے کہ تم کہو کہ آنحضرتﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ تو میں اسے کہوں گا کہ تو جھوٹا ہے، کذاب ہے۔‘‘
(مرزا محمود، انوار خلافت ص۶۵)
ہزاروں نبی آسکتے ہیں
۶… ’’ایک نبی کیا میں تو کہتا ہوں کہ ہزاروں نبی ہوں گے۔‘‘ (مرزامحمود، انوار خلافت ص۶۲)
مرزاقادیانی حقیقی نبی تھے
۷… ’’پس شریعت اسلام کے معنوں کے رو سے تو نبی کا لفظ آپ پر مجازاً نہیں استعمال ہوتا۔ بلکہ حقیقتاً ہوتا ہے۔‘‘ (مرزامحمود، حقیقت النبوۃ ص۱۸۱)
’’قرآن کریم اور شریعت اسلام کے رو سے آپ حقیقی نبی تھے۔‘‘
(حقیقت النبوۃ ص۱۷۷)
’’خدائے تعالیٰ نے صاف لفظوں میں آپ (مرزاقادیانی) کا نام نبی اور رسول رکھا اور کہیں بروزی اور ظلی نہ کہا۔ پس ہم خدا کے حکم کو مقدم کریں گے۔‘‘ (الحکم مورخہ ۲۱؍اپریل ۱۹۱۴ئ)
سرور کائناتؐ اور خلیفہ قادیان
۸… ’’مبشراً برسول یأتی من بعدی اسمہ احمد کے مصداق مرزاقادیانی ہیں۔ پس اس آیت میں جس رسول احمد نام والے کی خبر دی گئی ہے۔ وہ آنحضرتﷺ نہیں ہوسکتے۔‘‘ (انوار خلافت ص۳۷)
’’اس پیشین گوئی کے مصداق حضرت مسیح موعود ہی ہوسکتے ہیں نہ کوئی اور۔‘‘
(انوار خلافت ص۳۳۰)
احادیث نبوی کے متعلق قادیانی کا عقیدہ
۱… ’’جو احادیث ہمارے الہام کے مخالف ہوں وہ اس لائق ہیں کہ ہم ان کو ردی کے ٹوکرے میں پھینک دیں۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۳۰، خزائن ج۱۹ ص۱۴۰)
۲… ’’خدا نے مجھے کامل اختیار دیا ہے کہ جو جو احادیث میرے الہام کے موافق ہوں ان کو لے لوں اور مخالف ہوں ان کو رد کر دوں۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۱۰، خزائن ج۱۷ ص۵۱ حاشیہ)