قادیانیوں کے زہریلے عقائد
کیا حسب ذیل عقائد کا معتقد اسلام کا کھلم کھلا دشمن نہیں ہے؟ خداوند کریم کے متعلق غلام احمد قادیانی کا عقیدہ:
۱… ’’خدا کے لئے طول اور عرض ہے۔ نیز خدا کے بیشمار ہاتھ پاؤں ہیں۔‘‘
(توضیح المرام ص۷۵، خزائن ج۳ ص۹۰)
۲… ’’خدا کے لئے تیندوے کی طرح بے شمار ہاتھ پاؤں اور رگیں اور پٹھے ہیں جو چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں۔‘‘ (توضیح المرام ص۷۵، خزائن ج۳ ص۹۰)
انبیاء کے متعلق قادیانی عقائد
۱… تمام پیغمبروں کو میرے آنے سے زندگی ملی ہے۔
۲… ہر ایک پیغمبر میرے قمیص کے نیچے چھپا ہوا ہے۔
(نزول المسیح ص۱۰۰، خزائن ج۱۸ ص۴۷۸)
۳… آسمان سے کئی تخت اترے پر تیرا تخت سب سے اوپر بچھایا گیا۔
(حقیقت الوحی ص۸۹، خزائن ج۲۲ ص۹۲)
نبی کریمﷺ کے متعلق قادیانی کے عقائد۱… ’’رسول اﷲﷺ پر دابتہ الارض اور یاجوج ماجوج کی حقیقت پوری طرح سے نہیں کھلی تھی۔‘‘ بلکہ آپ کو ان چیزوں کا علم ناقص دیا گیا تھا۔ (ازالہ اوہام ۶۹۱، خزائن ج۳ ص۴۷۳ملخص)
۲… ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذہنی ارتقاء آنحضرتﷺ سے زیادہ تھا۔ اس زمانہ میں تمدنی ترقی زیادہ ہوئی ہے اور یہ جزوی فضیلت ہے جو حضرت مسیح موعود کو آنحضرتﷺ پر حاصل ہے۔ نبی کریمﷺ کی ذہنی استعدادوں کا پورا ظہور بوجہ تمدن کے نقص کے نہ ہو اور نہ قابلیت تھی۔‘‘ (ریویو بابت ماہ جون ۱۹۲۹ئ)
۳… ’’دنیا میں نماز تھی مگر نماز کی روح نہ تھی۔ دنیا میں روزہ تھا مگر روزہ کی روح نہ تھی۔ دنیا میں زکوٰۃ تھی۔ مگر زکوٰۃ کی روح نہ تھی۔ دنیا میں حج تھا مگر حج کی روح نہ تھی۔ دنیا میں اسلام تھا مگر اسلام کی روح نہ تھی۔ دنیا میں قرآن تھا مگر قرآن کی روح نہ تھی اور اگر حقیقت پر غور کرو تو محمدﷺ بھی موجود تھے۔ مگر محمدﷺ کی روح موجود نہ تھی۔‘‘ (مندرجہ الفضل قادیان ج۱۷ نمبر۷۰ ص۹)