ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
مسجد دارالعمل ہے اور مدرسہ دارالعلم فرمایا مسجد دارالعمل ہے اور مدرسہ دارالعلم سو جس طرح مساجد متعدد ہونے میں کوئی حرج نہیں اسی طرح مدارس کے متعدد ہونے میں بھی کوئی حرج نہیں چاہیے مگر حالت یہ ہے کہ مدرسوں کے متعدد ہونے سے گرانی ہوتی ہے سو ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ خوشی ہونی چاہیے کہ کام کرنے والے بہت ہو گئے ـ کرامات امدادیہ کی تالیف کا سبب کرامات امدادیہ میں حضرت حاجی صاحبؒ کے کرامات میں نے اس لئے جمع کئے تھے کہ عوام الناس کی عقیدت میں اس سے قوت ہو جاتی ہے ـ بارش ، استسقاء کیلئے اذان کہنا بدعت ہے فرمایا طاعون کے دفع کرنے کیلئے اذانیں کہنا بدعت ہے اس طرح قبر پر دفن کے بعد بھی اور اسی طرح بارش اور استسقاء کے لئے بھی بدعت ہے ـ عربی داں ابو جہل بھی تھا فرمایا مولوی احکام دان کو کہتے ہیں عربی داں کو نہیں کہتے ـ عربی دان ابو جہل بھی تھا مگر لقب تھا ابو جہل نہ کہ عالم ـ طاعون سے موت واقع فرمایا طاعون سے جو موت ہوتی ہے اس میں عین مرنے کے وقت آثار بشاشت اور انبساط کے نمایاں ہوتے ہیں اور کتاب شوق وطن میں تو مسلمانوں کیلئے جہنم کو بھی رحمت ثابت کیا ہے کیونکہ وہ مسلمانوں کیلئے میل کچیل دور کرنے کا گویا حمام ہے جیسا کہ آیت ثابت کیا ہے کیونکہ وہ مسلمانوں کیلئے میل کچیل دور کرنے کا گویا حمام ہے جیسا کہ آیت ولا یز کیھم سے معلوم ہوتا ہےـ حکایت شاگرد مولانا فتح محمد تھانویؒ فرمایا ایک طالب علم مولانا فتح محمد صاحب کے پاس پڑھا کرتے تھے ان کا نام نور احمد