ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
العذاب قالوا الم تک تاتیکم رسلکم بالبینت ، قالوا بلی قالوا فادعوا وما دعاء الکفرین الا فی ضلال ، سے عدم اجابت دعا کافر پر استدلال غلط ہے بلکہ یہ شبہ شیاق پر نظر نہ کرنے سے پڑا ہے ۔ ما قبل میں آخرت کا ذکر ہے ۔ مطلب یہ کہ اخراج جہنم کے بارہ میں دعا قبول نہ ہو گی ۔ تردد خامی کی دلیل ہے فرمایا مولانا محمد قاسم صاحبؒ مطبع مجتبائی میں دس روپیہ پر نوکر تھے ۔ حضرت حاجی صاحبؒ سے عرض کیا کہ اگر حضرت مشورہ دیں تو نوکری چھوڑ دوں ۔ حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا مشورہ دلیل ہے تردد کی اور تردد دلیل ہے خامی کی اور خام کر ترک اسباب نہیں چاہیے ۔ فرمایا یہ جواب وہی دے سکتا ہے جس کے سامنے حقائق منکشف ہو گئے ہوں ۔ اہل علم اپنے دل کو ٹٹول لے کہ اگر یہ سوال اس سے ہو تو کیا جواب دے گا ۔ قیامت تک ایسے مقدمات مرتب نہ کر سکے گا ۔ بعض مشائخ کا حرام نوکری کے ترک کا مشورہ نہ دینے کا سبب فرمایا اگر گناہ وقایہ کفر کا ہو تو گناہ کر لے اور برا سمجھے ۔ گناہ چھوڑ کر کفر میں نہ جائے ۔ اسی واسطے بعض مشائخ نے حرام نوکری کے ترک کا مشورہ نہیں دیا ۔ تا کہ پھر کفر میں مبتلا نہ ہو ۔ سفر حج میں ایک دنیاد دار اور غریب کا مکالمہ فرمایا سفر حج میں ایک دنیا دار اور غریب کا مکالمہ عجیب ہے ۔ غریب کو کچھ تکلیف تھی ۔ امیر نے کہا کہ ناخواندہ مہمان کو ایسا ہی کرتے ہیں ۔ ہم کو اللہ میاں نے بلایا ہے ۔ دیکھو کیسا آرام ہے ۔ غریب نے کہا پتہ بھی ہے کہ ہم گھر کے ہیں ۔ برات میں گھر والوں کی رعایت نہیں جاتی ۔ اجنبی کا خیال کیا جاتا ہے ۔ گھر والے تو اپنے ہیں ۔ اسی واسطے حضرات انیباء کو ظاہری سازو سامان کم ملتا ہے ۔ اہل اللہ سے گستاخی کے کلمات کا انجام فرمایا حضرت میاں جی نور محمد صاحب دادا پیر رحمۃ اللہ علیہ کے حق میں ایک مولوی