ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
غیر مقلدیت کی جڑ کاٹ دینا فرمایا اگر کوئی غیر مقلدین میں سے بیعت کی درخواست کرتا ہے تو اس سے یہ شرط لگاتا ہوں کہ کسی کو بدعتی نہ کہنا اور بد زبانی و بد گمانی نہ کرنا ۔ اس سے غیر مقلدیت کی جڑ کاٹ دیتا ہوں ۔ باقی رفع الیدین اور آمین یہ تو غیر مقلدیت نہیں ۔ ایک کہاوت ۔ الو کی ایک آنکھ پاس رکھنے سے نیند نہیں آتی فرمایا ایک شخص کو مجاہدہ کا بہت شوق تھا اور نیند اسے بہت آتی تھی ۔ اور سنا تھا کہ الو کی ایک آنکھ پاس رکھنے سے نیند نہیں آتی ۔ اور دوسری کا اثر یہ ہے کہ نیند بہت آتی ہے ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ اس کی ایک آنکھ کھلی رہتی ہے اور دوسری بند ۔ کھلی میں قلت اور بند میں نوم کا اثر ہے ۔ میں نے اس سے کہا کہ بھائی ایک آنکھ جس میں نیند آنے کا اثر ہو وہ مجھے دیدے ۔ اس نے انگوٹھی میں جڑوا کر دی ۔ میں چونکہ الوؤں کا معتقد نہیں ۔ اس واسطے مجھ کو تو کوئی فائدہ نہیں ہوا شکر ہے کہ الو کا ممنون نہیں ہوا ، کشف ظنی ہے اور اس میں غلطی کا احتمال ہے فرمایا یحیٰ منیریؒ نے لکھا ہے کہ ایک شخص بیس سال تک باطنی کیفیت کی وجہ سے شرک میں مبتلا رہا ۔ وجہ یہ تھی کہ روح چونکہ مجرد ہے تو اس کے متخیلہ میں متمثل ہوئی ۔ مجرد تھی اور نورانیت تھی اور صرف عنوان ہے کیونکہ وہ نور بھی عرض ہے اور کل عالم اس کو سجدہ کر رہا تھا ۔ تو اس نے یہ سمجھا کہ مجرد حق تعالی ہیں اور باقی عالم سجدہ میں ہے ۔ یہ غلط تھا بلکہ وہ روح تھی ۔ اور باقی عالم چونکہ انسان کے لئے پیدا ہوا ہے وہ متقاد ہے ۔ تو اس انقیاد کی صورت مثالی سجود میں تھی اور روح مجرد تھی ۔ اس سے اسکو دھوکہ لگا ۔ اس واسطے کشف خطرناک ہے ۔ پوری حقیقت معلوم نہیں ہوتی ۔ کشف بعض دفعہ مامون بھی ہوتا ہے ۔ یعنی پوری حقیقت منکشف ہو جاتی ہے ۔ یہ شیخ نے لکھا ہے مگر اس صورت میں ںصوص میں اور اس کشف میں تعارض ہو گا ۔ کیونکہ نصوص سے معلوم ہوتا ہے کہ کشف ظنی ہے اور اس میں غلطی کا احتمال ہے ۔ حجت نہیں اور بعض کشف کا مامون من التلبس ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ