ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
اللہ کی تابعداری کریں گے ۔ باقی یہ شبہ کہ پھر تو ہم حنفی ہو گئے تو فرق نہ رہا ۔ فرمایا فرق میں بتلا دیتا ہوں ۔ وہ یہ کہ حنفیہ کی دو قسم کرو ۔ ایک نمبر اول ، وہ تو ہم ہوئے ۔ دوسرے نمبر دوم وہ کہ اکثر مسائل میں تو تابع اور بعض میں اختلاف ۔ تو تم دو نمبر کے حنفیہ ہوئے اور اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ نزاع کم ہو جائے گا ۔ گؤ سالہ سامری کا معاملہ کرنا چاہیے فرمایا کسی شخص نے کہا تھا کہ تعزیہ توڑنا جائز نہیں کیونکہ اس پر امام حسین رضی اللہ عنہ کا نام ہے ۔ فرمایا کہ ایک عجیب جواب دیا تھا کہ گؤ سالہ سامری پر اللہ میاں کا نام تھا ۔ تو موسیؑ نے اس سے کیا معاملہ کیا ۔ تعزیہ سے بھی وہی کر لیا جائے ۔ شریعت کے حکم دریافت کرنا فرمایا حضرت مجدد صاحبؒ نے فرمایا کہ شریعت کے حکم دریافت کرنا انکار نبوت کے مرادف ہے ۔ ( مجدد صاحب یا ابن عربیؒ کا نام لیا ) وسوسہ کی طرف التفات نہ کرو وسوسہ کے متعلق کسی نے عرض کیا کہ اس سے بعض دفعہ بہت کلفت ہوتی ہے فرمایا ۔ کچھ حرج نہیں لوگ وسوسہ میں قلب کو متکلم ( کلام کرنے والا ) سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ قلب مستمع ( سننے والا ) ہوتا ہے ۔ اور استماع بھی غیر اختیاری ۔ متکلم ابلیس ہے اس میں تہمارا کیا حرج ہے بلکہ متکلم کا حرج ہے تم اس کی طرف التفات ہی نہ کرو ۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص بادشاہ سے ملاقات کو جا رہا ہے ۔ دوسرے نے اس کے روکنے کی خاطر بادشاہ کے عیوب بیان کرنے شروع کر دیے ۔ یہ اگر اس سے الجھنے لگا تو راستہ طے نہ ہو گا اور وہ کامیاب ہو جائے گا ۔ اور اگر اس کی طرف التفات نہ کیا تو پہنچ جائے گا اور وہ نا مراد رہے گا ۔ کسی کام میں خلوص کی علامت فرمایا ایک بزرگ نے فرمایا کہ کسی کام میں خلوص کی علامت یہ ہے کہ اس سے اچھا