ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
تمکو قتل کر دیں گے اور چھری نکال کر خوب ڈرایا ۔ کپتان نے ڈر کر جہاز کو سیدھا جدہ جا کر لگا دیا ۔ کپتان پر اس وجہ سے کئی ہزار روپیہ جرمانہ ہوا ۔ حجاج کو تار دیا گیا کہ ان کا کوئی قصور نہیں ہے ۔ حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا کہ اگر مولانا جہاز میں ںہ آتے تو اہل جہاز میں سے کسی کو بھی حج نصیب نہ ہوتا ۔ اس موقع پر فرمایا کہ عارفین کو بعض جگہ بہت اشکال پیش آتے ہیں مثلا جب ان کو کوئی معاملہ مکشوف ہو جاتا ہے ۔ تو اس کے خلاف دعا کرتے زبان لڑ کھڑاتی ہے ۔ دعا سے انکار بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ اس میں دوسرے مسلمان کی دل شکنی ہے اور دعا مستحب ہے اور جس کیلئے دعا کرنی ہے اس کے خلاف مقدر ہونا مکشوف ہو گیا ہے تو حیران ہوتا ہے کہ کیا کروں ؟ دعا کروں یا نہ کروں ۔ دعا کرنا شرعا ممنوع نہیں مگر دعا کرنے کے وقت صاحب کشف کی زبان لڑ کھڑاتی ہے ۔ عربوں کا ادب فرمایا عربوں میں ادب بہت ہے ۔ میں نے بہت دفعہ دیکھا کہ جب کوئی مشورہ پنچایت کرتے ہیں تو الفاتحہ علی النبی کہہ کر گفتگو شروع کرتے ہیں ۔ جس کو کچھ کہنا ہوتا ہے وہ یہ لفظ کہہ کر بیان کرنے لگ جاتا ہے ۔ دوسرے بالکل خاموش ہو جاتے ہیں ۔ کیونکہ بدون الفعاتہ علی النبی کے ان کے گفتگو شروع ہو ہی نہیں سکتی ۔ اگر آپس میں جنگ ہو رہی ہو تو بار ہا دیکھا کہ جب کوئی کہہ دے ۔ صل علی النبی تو دونوں درود پڑھ کر بالکل خاموش ہو جاتے ہیں اور یہاں تو سارا قرآن پڑھ کر دم کرو تو بھی کچھ اثر نہیں ہوتا ۔ عربوں میں ادب بہت ہے اسی کی وجہ سے کچھ بدعات میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں ۔ حیدر آباد کا ادب فرمایا حیدر آباد میں بھی ادب بہت ہے ۔ اذان جب سنتے ہیں تو کھڑا ہو جاتے ہیں ایک اس طرف کے پٹواری نیک آدمی تھے ۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک تیلن حیدر آباد میں بیمار ہو گئی ۔ اس کے لڑکے میرے پاس آ ئے اور کہا کہ ہماری والدہ جنون میں انگریزی بول رہی ہے ۔ تم چلو ۔ میں گیا تو نہایت فصیح عربی میں کہہ رہی تھی جاء الرجلان ۔ آ گے بھی عربی کی