ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
چاہیے جلدی نہ کرے ۔ اگر وہ کسی ایک جگہ بھی پھنس گیا تو پچاس بچیں گے کہ بھائی جلدی کرنا اچھا نہیں ۔ تو یہ فعل تو اصل علت ہے بد عتیوں کے پاس سے دور ہونے کا نہ کہ انکے پاس جانے کا ۔ اور دوسرے یہ کہ ہم سبب بھی تو نہیں ۔ وہ خود مباشر ہے فعل کا ۔ امراء کی اصلاح کا طریق امراء کی اصلاح کا یہ طریق ہے کہ ان سے ذرا استغناء کرے ۔ اگر ان کو لگے لپٹے ۔ تو وہ ذلیل سمجھ کر نفرت کریں گے ۔ میں نے نواب ڈھاکہ سے ایک شرط لگائی تھی کہ کچھ ہدیہ پیش نہ کرنا ۔ اس سے اتنے معتقد ہوئے کہ بارہا بیعت کی درخواست کی ۔ میں نے منظور نہیں کیا ۔ اور جو غرض بیعت کی تھی ۔ وہ ان کو حاصل تھی پھر جب میرا ذکر آتا تھا ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑتے اور کہتے تھے کہ صحابہ کا نمونہ کسی کو دیکھنا ہو تو فلاں شخص کو دیکھ لے ۔ یہ سب ایک تھوڑے سے استغںاء کی برکت تھی ۔ غرباء کا دل اصلی فطرت کے مطابق ہوتا ہے وعظ میں فرمایا کہ غربا کو صدقہ و فطر دے کر غریب کو غںی کرو ۔ وہ صرف صدقہ فطر سے غنی ہو جاتا ہے اس کا دل اصلی فطرت کے مطابق ہوتا ہے ۔ صرف ایک یا دو وقت کے کھانے سے مطمئن ہو جاتا ہے ۔ جیسے حدیث میں ہے من اصبح معافا فی جسدہ امنا فی سربہ عندہ قوۃ یومہ کانما خیرت الدنیا بحذا فیرھا ۔ غنی کے پاس دس سال کا موجود ہو پھر خیال ہوتا ہے کہ گیارہویں سال کا بھی ہو ۔ ہر شبہ کا جواب نہیں دینا چاہیے فرمایا ہر شبہ کا جواب نہیں دینا چاہیے ۔ بعض شبہ کا جواب دینا مضر ہوتا ہے ۔ قرآن مجید کو دیکھئے شیطان نے استدلال پیش کیا نہ سجدہ کرنے پر انا خیر منہ خلقتنی من نار ۔ اور ایک مقدمہ سطوی ہے کہ النار افضل من الطین ۔ اللہ تعالی نے کسی مقدمہ پر جرح نہیں فرمائی جواب یہ دیا ۔ اخرج حالانکہ ہم طالب علم جواب دے سکتے ہیں ۔ کہ سب مقدمات غلط ہیں ۔ پہلے یہ ثابت کرو کہ نار بہتر ہے ۔ دوسرے یہ کہ ترکیب سے خاصیت بدل جاتی