ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
اصلاح کو سختی سمجھنا غلط ہے فرمایا کہ لوگ اصلاح کو سختی کہتے ہیں اگر اصلاح سختی ہے تو پھر اصلاح کیسے کروں ؟ شتر بغدادی فرمایا کہ بس آج کل تو عقائد درست ہوں ـ داڑھی ہو اور پا جامہ چڑھا ہوا ہو تو اس کو جنید بغدادی سمجھتے ہیں خواہ اعمال کیسے ہی ہوں اور ہم اس کو اشتر بغدادی کہتے ہیں - مرنے کے بعد کمال منقطع ہو جاتے ہیں فرمایا کہ ماموں صاحب فرمایا کرتے تھے کہ جب تک زندہ ہو قدر نہیں ہوتی ـ اور جب مر جائیں پھر رحمۃ اللہ علیہ اور کچھ مدت کے بعد قدس سرہ ـ مردوں کی قدر ہوتی ہے مردوں کی قدر کیا ہوتی ہے حالانکہ مرنے سے کمال منقطع ہو جاتے ہیں ـ حضورؐ کی غایت شفقت فرمایا کہ حضورؐ کو اس سے بہت تکلیف ہوتی تھی کہ کفار نہیں مانتے ـ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں : لعلک باخع نفسک الا یکونوا مؤمنین شاید آپ اپنی جان کو ہلاکت میں ڈال دیں گے بوجہ اس کے کہ وہ ایمان نہیں لاتے ـ اور یوں نہیں فرمایا کہ : علی ضر ھم و شتمھم ( ان کی ایذا اور بد کلامی پر ) با کمال شخص کو زینت کے اہتمام سے استغناء ہوتا ہے فرمایا کہ جب کسی شخص کو دیکھتا ہوں کہ وہ اپنی زینت کے اہتمام میں لگا رہتا ہے تو خیال ہوتا ہے کہ یہ اندر سے خالی ہے اس واسطے بنتا ہے با کمال کو اس سے استغناء ہوتا ہے ـ ایک ہندو لیکچرار کی خرافات فرمایا کہ مظفر نگر میں ایک ہندو نے لیکچر میں کہا تھا کہ ہم جب انگریزوں سے ترک موالات کریں گے تو پھر ان کا رہنا مشکل ہو جائے گا ـ اور " ہم ،، کی تفسیر یہ کی کہ ہ سے