ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
سے نہیں بلکہ حضرت علی کی دوسری بیوی حضرت حنیفہ سے ۔ تو اس واسطے پہلے جو لڑکے ہوئے ان کے نام والد کے نام کے ہم قافیہ رکھے گئے اور والد کا نام عبد الحق ہے ۔ اور ان کے کنبے کے بھی اسی قسم کے نام تھے جن کے آخر میں " حق ،، آتا ہے ۔ تو حضرت علی اور حضرت عمر کا جھگڑا رہتا تھا والدہ نے ان مجذوب سے کہا کہ آپ نام مقرر کر دیں ۔ انہوں نے فرمایا ایک کا نام ،، اشرف علی خاں ،، ہے ۔ وہ حافظ اور مولوی ہو گا ۔ دوسرے کا نام ،، اکبر علی ،، وہ دنیا دار ہو گا وہ تمہارا ہے ۔ اس واسطے میرے اندر مجذوب کا اثر ہے ۔ اور فرمایا کہ ارواح میں کچھ تصرف ہوتے ہیں ۔ اور عنوان کو بھی کچھ دخل ہوتا ہے ۔ ترجیح میں علی کا اسم والدہ نے پسند کیا اور روح کے تصرف کیلئے بدن کا سالم رہنا شرط نہیں ہے ۔ ورنہ روح بدن کے شغل میں رہتی ۔ دوام اور التزام میں فرق فرمایا بعد فرائض مستحب ہے مستحب کام پر دوام تو کیا جائے الترام نہ چاہیے ۔ دوام اور شے ہے اور التزام اور شے ۔ دوام جائز ہے اور التزام منع ہے ۔ عوام کو پہلے مسئلہ اچھی طرح بتلا دینا چاہیے فرمایا عوام کو پہلے مسئلہ اچھی طرح بتلا دینا چاہیے ۔ پھر اگر ضرورت ہو تو عمل کر کے بھی دکھلاوے پہلے ہی عمل نہ کرے تا کہ اس کو وحشت نہ ہو ۔ وحشت سے بچانا چاہیے ۔ عوام نے صحابہ کے طرز پر جو عمل کرتے دیکھا ۔ اس پر عمل شروع کر دیا ۔ وجہ دریافت نہ کرتے تھے ۔ اگر لوگ صحابہ کے طرز پر رہتے اور عمل میں قصور نہ کرتے تو مجتہدین کو ان تحقیقات کی ضرورت نہ ہوتی ۔ مگر لوگوں نے جب عمل میں نقصان کرنا شروع کیا ۔ مثلا وضو میں کچھ عضو دھوئے اور کچھ نہ دھوئے تو مجتہدین کو ضرورت پڑی کہ تحقیق کریں کہ کون سے زیادہ ضروری ہے جس کے نہ ہونے سے نماز نہیں ہوتی ۔ اور کون اس سے کم علی ہذا القیاس ۔ سیدنا ابو بکر صدیق اور حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ دونوں کو جنتی کہنے میں فرق کہہ کر ایک واعظ کا عوام کو تشویش میں ڈالنا کانپور میں ایک واعظ صاحب نے کہا کہ حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ کا