ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
تھی جج بڑا حیران ہوا ـ اس نے مسل کسی بڑے حاکم کے پاس بھیج دی ـ حاکم نے لکھ دیا کہ جب یہ قانون ہی کو نہیں مانتا تو خواہ مخواہ اس کو قانون کے تحت کیوں لاتے ہیں ـ بس رہا ہو گئے پس عورت مسلمان ہونا چاہتی ان کے پاس آ جاتی ـ اغوا اور ارشاد میں فرق فرمایا کہ ریاست بھوپال میں ایک عورت مسلمان ہو گئی اور مسلمان جج نے مسلمان کرنے والے کو اغوا کے تحت داخل کر کے سزا دیدی ـ اپیل میں ایک انگریز نے کہا کہ تعجب ہے فاضل جج پر کہ " اغوا ،، ( گمراہ کرنا ) اور " ارشاد ،، ( ہدایت دینا ) میں فرق نہیں کیا ـ کیونکہ مذہب کی تعلیم ارشاد ہے جو اس کو عمدہ سمجھ کر دی گئی ـ اغوا وہ ہوتا ہے کہ بری اور موذی بات بتلائی جاوے ـ اور مذہب کی تعلیم ہر مذہب والے کے نزدیک عمدہ چیز ہے تو یہ ارشاد ہے اغوا نہیں ہے ـ آمین بالشر کسی کا مذہب نہیں فرمایا کہ کسی جگہ آمین کا جگڑا تھا ـ ایک انگریز نے فیصلہ کیا کہ تحقیق سے آمین کی تین قسم معلوم ہوئیں ـ ایک بالسر ( یعنی آہستہ کہنا ) اور یہ بعض کا مذہب ہے ـ اور ایک بالجہر ( بلند کہنا ) اور یہ بھی بعض کا مذہب ہے اور ایک بالشر ( شرارت کی وجہ سے آمین کہنا ) یہ کسی کا مذہب نہیں ہے ـ بیماروں اور تند رستوں سے ارشاد فرمایا کہ بیماروں کو تو کہہ دیتا ہوں کہ تراویح آٹھ پڑھو ـ مگر تند رستوں کو نہیں کہتا ـ ہوا اور بھوت سے ڈرنا عبث ہے کسی نے کہا کہ لوگ ہوا اور بھوت سے ڈرتے ہیں فرمایا کہ آدم کو حوا سے کیا ڈر ؟ مولوی نصیر الدین صاحب معقولی کی حکایت فرمایا کہ مولوی نصیر الدین صاحب معقولی تھے ـ حضرت مولانا گنگوہی ؒ