ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
کے نزدیک عقول بوجہ قدیم مان لینے کے کفر ہے ۔ ورنہ صرف مجردات سے ہونا کفر نہیں ۔ ( از جامع ۔ گو عقول واقع میں مجرد بھی نہیں ) ۔ نواب ڈھاکہ کی درخواست بیعت منظور نہ کرنے کا سبب فرمایا نواب صاحب ڈھاکہ نے بیعت کی درخواست کی تھی ۔ میں نے منظور نہیں کیا وجہ یہ تھی کہ اس شخص کو مرید کرنا چاہیے جو اگر فعل خبیث کرے ۔ تو اگر فاعل کو خبیث نہ کہہ سکے کم از کم یہ تو کہہ سکے کہ یہ فعل خبیث ہے ۔ قدرت تو ہو گو کبھی بھی نہ کہے ۔ اور مجھ کو نواب صاحب سے ایسا تعلق اور بے تکلفی نہ تھی ۔ اس موقع پر جامع نے عرض کیا کہ اگر کسی کا دل صرف آپ ہی سے مرید ہونے کو چاہے اور کسی دوسرے پر اعتقاد نہ ہو تو فرمایا کہ اس کو ایسا بننا چاہیے جس کو ہم ایسا کہہ سکیں ۔ اس طریق میں صرف دنیا داری مقصود بالذات نہ ہو ۔ ہنس کر فرمایا یہ تو مقصود بد ذات ہے ۔ لوگ آج کل کوشش کرتے ہیں کہ بڑے درجہ کے لوگ مرید ہوں ۔ نظام حیدر آباد سے کسی نے کہا کہ مرید ہو جاؤ کہا کس کا ؟ لوگوں نے کچھ مشائخ کا نام ذکر کیا ۔ تو کہا کہ یہ تو ہمارے مرید ہیں ۔ پیر ایسا بتلاؤ کہ وہ ہمارا پیر ہو ۔ حضرت حاجی صاحبؒ بڑے محقق تھے فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا کہ حق تعالی نے بہت مہربانی فرمائی کہ اہل نظر سے بھی میرے عیوب پوشیدہ کر دیے ۔ حضرت حاجی صاحب بڑے محقق تھے ۔ ان سے کسی شخص نے کچھ اپنے حالات ذکر کئے اور پھر کہا کہ یہ سب حضرت کی مہربانی ہے ۔ فرمایا نہیں ۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے نائی خوان لے کر کسی کا حصہ اس کو دیدے اور وہ صاحب حصہ اپنے حصہ میں سے پھر نائی کو بھی کچھ دیدے ۔ تو تمہاری وجہ سے مجھ کو بھی مل جاتا ہے اور تم کو جو کچھ ملتا ہے وہ تمہارے اندر استعداد موجود ہوتی ہے گو میری وجہ سے اس کا ظہور ہو جاتا ہے ۔ اس قدر تو تواضع فرمائی ۔ پھر فرمایا مگر تم یوں ہی سمجھو کہ اس کی وجہ سے ملتا ہے اس میں حدود کی رعایت فرمائی ۔ نواب سلیم اللہ خان بہت ذہین تھے فرمایا نواب ڈھاکہ بہت ذہین تھے ۔ جب میں کلکتہ پہنچا تو انہوں نے استقبال کے