ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
اور اتوار کو اس کی تفصیل لکھ کر ہمارے پاس بھیج دیجئے ـ اس سے بھی زیادہ سہل یہ ہے کہ مسجد میں ایک رجسٹر رکھ لیجئے جو شبہ ہو اس میں لکھ لیجئے جب جی چاہے وہ رجسٹر ہمارے پاس روانہ کر دیں ـ پھر ہم جواب دیں گے مگر جواب کا طریق یہ ہو گا کہ ہم کتاب کی شکل میں شائع کر دیں گے اور کچھ اصول موضوعہ رکھیں گے ان سے جواب میں امداد ہو گی جیسے اقلیدس مگر افسوس ہے کہ سول سرجن کے پاس تو خود جاؤ ، فیس دو اور قدر کرو اور ان پر یہ اعتراض نہیں کہ وہ ہمارے گھر آ کر ہمارا علاج کیوں نہیں کرتے ـ اور علماء پر اعتراض ہو ـ دیوبند ، ندوہ اور علی گڑھ سے متعلق اکبر الہ آبادی مرحوم کا عجیب و غریب قطعہ فرمایا اکبر حسین صاحب الہ آبادی نے ایک قطعہ میں دیوبند ، ندوہ اور علی گڑھ کی تعریف کی ہے ؎ ہے دل روشن مثال دیوبند اور ندوہ ہے زبان ہوشمند اب علی گڑھ کی بھی تم تشبیہ لو اک معزز پیٹ سب اس کو کہو پیٹ ہے سب پر مقدم اے عزیز گرچہ فکر آخرت ہے اصل چیز میرٹھ جلسہ موتمر الانصار سے خطاب فرمایا کہ میں نے میرٹھ جلسہ موتمر الانصار میں کہا تھا کہ تم علماء کو دینا بند کر دو ـ جلسہ کر کے سب لوگ اتفاق کر کے اپنی امداد روک لو ہم کو کچھ پروا نہیں ـ ہم میں سے کچھ چاول کی دکان کر لیں گے کچھ اور چیزوں کی ـ مگر تم اپنی فکر کرو کہ بیس سال بعد تمہاری اولاد کچھ یہودی ہو گی کچھ نصرانی ہو گی ـ علماء کے اختلاف کا سبب ایک شخص نے سوال کیا کہ علماء ایک ہی قسم کی کتابیں پڑھتے ہیں پھر آپس میں اتنا اختلاف کرتے ہیں ـ فرمایا کہ دو مقدمہ وجہ اختلاف کے ہوئے ـ ایک یہ کہ ایک عمل ایک حیثیت سے سنت ہے اور دوسری حیثیت سے بدعت ـ یا یوں فرمایا کہ اگر اس نیت سے کیا جائے تو بدعت اگر اس نیت سے کیا جائے تو سنت ـ تو اختلاف اس میں ہے کہ عوام کی