ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
کلام میں تقلیل کی ضرورت فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے فرمایا کہ طریق تو یہ ہے کہ اچھا کلام اچھا ہے ۔ اور برا برا ہے مگر کلام میں تقلیل چاہیے ۔ یہ علاج ہے طریق نہیں ۔ انسان مجبور ہے یا مختار فرمایا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے ۔ کسی نے سوال کیا کہ انسان مجبور ہے یا با اختیار ہے ؟ تو یہ کہا کہ لا جبر ولا قدر و لکن الامر بین بین ، انہوں نے فرمایا ۔ ایک قدم اوپر کر کے زمین سے اٹھا ۔ پھر فرمایا دوسرا بلند کر ۔ اس نے کہا کہ دوسرا نہیں ہو سکتا ۔ فرمایا بس اتنا جبر ہے اور پہلا اختیار ہے ۔ سبحان اللہ ! کیسا حل کیا ۔ مولانا رومیؒ نے اس شعر میں فطری بنا دیا ۔ زاری ما شد و لیلی اضطرار خجلت ما شد و لیل اختیار انبیاء درکار عقبی جبر یند اشقیا درکار دنیا جبر یند انبیاء را کار دنیا اضطرار اشقیاء را کار عقبی اضطرار اشیاء مطلوبہ تین قسم کے ہیں فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے حدیث ان معھا مثل الذی معھا کی عجیب شرح فرمائی تھی ۔ ان حضرات کے علوم مدون نہ تھے ۔ فرمایا تھا کہ مطلوبہ اشیاء تین قسم ہیں ۔ ایک یہ کہ ان سے صرف دفع حاجت مقصود ہے لذت مقصود نہیں مثلا پاخانہ پھر نا ۔ دوسرے وہ ہیں جن میں صرف لذت مقصود ہے ۔ تیسرے وہ کہ جس میں ترکیب ہو یعنی لذت اور دفع حاجت دونوں مقصود ہوں ۔ پھر یہ دو قسم ہے ۔ ایک یہ کہ دفع حاجت غالب ہو ۔ جیسے طعام میں دفع حالت غالب ہے ۔ گو لذت بھی مقصود ہے ۔ اس واسطے دستر خوان عمدہ ہونا ، برتن صاف ہونا بھی مقصود ہوتا ہے مگر ضروری نہیں ۔ دوسری قسم یہ ہے کہ لذت غالب ہو جیسے جماع دفع حاجت بھی ہے ، دفع فضلات بھی ، مگر لذت مقصود ہے ۔ تو اب سنئے حضورؐ فرماتے ہیں کہ جماع میں گو لذت مقصود ہے مگر تم اس کا مراقبہ کرو کہ دفع حاجت مقصود ہے ۔ اس