ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
فورا بھول جانا نہایت تعجب کی بات ہے ۔ اسی طرح ایک تعجب ناک واقعہ ان کا اور بھی ہے وہ یہ کہ ایک دفعہ دستخط فرمانے لگے تو اپنا نام بھول گئے ۔ و ہذا اعجب ۔ اور فرمایا اگر یہ واقعہ میں حضرت مولانا صاحبؒ سے خود اپنے کانوں سے نہ سنتا تو شاید مجھے اس کا یقین نہ آتا ۔ حضرت گنگوہیؒ اللہ کی غصہ میں حالت فرمایا مولانا گنگوہیؒ غصہ میں بھی آواز بلند نہ فرماتے تھے ۔ میں نے والد صاحب کے انتقال کے بعد مسائل متعلقہ ترکہ میں اپنی تحقیق پر اعتماد نہ کر کے چونکہ فوری ضرورت تھی ۔ اس واسطے ایک نائی کو روانہ کیا ۔ ساٹھ کے قریب مسئلے تھے ۔ مولانا نے کل مسائل کا جواب لکھ دیا اور فرمایا کہ آنکھوں میں آشوب تھا ۔ آنکھ بند کر کے کل مسائل کے احکام لکھ دیے ہیں ۔ عبارات خود دیکھ لیں ۔ مشائخ پنجاب کی ایک عادت فرمایا پنجاب کے مشائخ کی یہ عادت مجھ کو بہت پسند آئی ہے کہ جب کسی نے دعا کی درخواست کی فورا ہاتھ اٹھا کر دعا کر دی ۔ میں اسی وقت چپکے چپکے کر دیتا ہوں ۔ بعد میں کون کرتا ہے ( کیونکہ یاد نہیں رہتا ) ۔ اتباع احکام شرعیہ ظاہرا و باطنا بڑا کمال ہے فرمایا بڑا کمال تو اتباع احکام شرعیہ ہے ۔ ظاہرا و باطنا خوارق اور کرامات صادر ہوں یا نہ ہوں ۔ بلکہ بعض بزرگوں نے لکھا ہے کہ جن کے خوارق یہاں ظاہر ہوئے ۔ ان کو ثواب میں وہاں کچھ کمی ہو جائے گی ۔ اس واسطے وہ لوگ قیامت میں یہ پسند کریں گے کہ خوارق دنیا میں نہ ظاہر ہوتے تو ثواب زیادہ ملتا ۔ مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے خواب میں جنت میں ایک محل دیکھا اس کا ایک کنگرہ گرا ہوا تھا ۔ دریافت کیا کہ یہ مکان کس کا ہے ؟ جواب ملا کہ مولوی محمد یعقوب کا ہے ۔ فرمایا کہ کنگرہ کہاں ہے ؟ جواب ملا کہ دنیا میں کھا لیا ہے ۔ جب بیدار ہوئے تو کہا ۔ اللہ میاں ! ہم تو سب دنیا میں کھا جائیں گے ۔ اور ایک حدیث میں ہے کہ جو سریہ یہاں غالب ہو ۔ اس کو ثواب کے دو ثلث یہاں مل گئے ۔ غلبہ اور