ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
یا جزو ہوتا ہے اور اس جزو کے لحاظ سے بعض دفعہ بدعات میں اطمینان ہو جاتا ہے ۔ ایک شیعی مولوی ظفر احمد صاحب سے ملے وہ کہتے تھے کہ تم کو اپنے مذہب پر اطمینان ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں ! شیعی نے کہا تم تو جنت میں ہو ہم کو اپنے مذہب میں اطمینان نہیں ۔ جماعت ثانیہ میں کراہت کا سبب فرمایا مسجد میں جماعت ثانیہ کی کراہت کی وجہ یہ ہے کہ لوگ جماعت اول سے تخلف کریں گے اور یہ تخلف وہاں ہو گا جس مسجد میں جماعت کا انتظام نہ ہو وہاں کراہت کی علت نہیں پائی جاتی وہاں جماعت ثانیہ جائز ہے ۔ فروعات کے متعلق حضرت حاجی صاحبؒ کا ارشاد فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا تھا کہ ان فروعات ( مولود وغیرہ ) میں کاوش نہ کرنی چاہیے ۔ کانپور والوں کا واپسی کا تقاضا جب میں کانپور سے آ گیا تو انہوں نے حضرت حاجی صاحبؒ سے کہا کہ یہاں کانپور رہے اور کچھ کام نہ کرے ہم سو روپیہ ماہوار دیں گے ۔ خشیت کا خاصہ فرمایا خشیت کا خاصہ ہے کہ خود غرضی نہیں کرتا ۔ جب خشیت نہیں ہوتی تو خود غرضی کرتے ہیں ۔ غیر مقلدین کے مجمع میں ایک وعظ فرمایا غیر مقلدین کے مجمع میں بمقام تنوج کے ایک دفعہ وعظ ہوا ۔ تو میں نے کہا کہ مسائل غیر منصوص میں تم بھی رائے کی تقلید کرو گے ۔ دوسرے یہ کہ رائے اپنے سے بڑے کی لینی چاہیے ۔ تیسرے یہ کہ مسائل غیر منصوصہ منصوصہ سے عدد میں زیادہ ہیں چوتھے یہ کہ ہندوستان میں سوائے حنفیہ کے اور کوئی مذہب رائج نہیں ۔ تو لا محالا آپ امام صاحب ؒ