ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
دائمہ مطلقہ ہے ؟ کہا میں سمجھ گیا ـ فرمایا کہ فنون کا واقف جلدی سمجھ جاتا ہے ـ عورت کی آواز سننے سے بچنا چاہیے فرمایا عورت کی آواز سننے سے بچنا چاہیے ـ خصوصا رونا ـ میرے ایک رشتہ دار قتل کئے گئے اور میں ان کے فن کا منتظم تھا ـ بہت سخت حادثہ تھا مگر مجھ کو رونا کم آتا ہے ایک دو آنسو آئے ـ دفن سے فارغ ہو کر جب مکان پر گئے ـ تو عورتوں کے رونے کی آواز سنی ـ پس اسی وقت اختلاج قلب کا دورہ شروع ہو گیا ـ یہاں تک کہ جان کا بچنا مشکل ہو گیا ـ گھر پہنچا ـ بہت سخت بیمار ہو گیا ـ جلال آباد کے ایک حکیم تھے ان کے پاس میں نے قارو رہ بھیجا ـ اور جس کے ہاتھ بھیجا اس سے کہہ دیا کہ ظاہر نہ کرنا ـ انہوں نے قارو رہ دیکھ کر کہا ـ ارے یہ شخص زندہ کیسے ہے ؟ اس کی تو حرارت عزیزیہ ذرہ بھر بھی باقی نہیں ہے ـ نوکر نے آ کر اسی طرح مجھ سے کہا ـ اور بہت بیہود گی کی ـ میں نے اس سے کہا کہ یہ بات تو نے کیوں کہی ؟ بہت ڈانٹا ـ میں نے کہا کہ پھر جاؤ اس قارو رہ کو واپس لے جاؤ ـ اور راستہ میں سے پھر واپس لے آؤ اور پھر آ کر کہو کہ حکیم کہتا ہے کہ مجھ سے پہلے غلطی ہو گئی تھی ـ اب معلوم ہوتا ہے کہ حرارت عزیزہ کافی ہے ـ وہ بے چارہ گیا ـ پھر راستہ سے واپس آیا اور جھوٹ بولا ـ میں نے کہا کہ اب اطمینان ہوا ـ بہت علاج کیے اور قیمتی ادویات استعمال کیں ـ مولانا گنگوہیؒ نے فرمایا کہ سفر کرو ـ تین ماہ تک سفر میں رہا تب جا کر آرام ہوا ـ نوکر سے جو یہ کہا کہ راستہ میں سے واپس آ کر یہ کہو کہ حکیم کہتا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ـ اس پر فرمایا کہ افعال کے خواص ہیں ـ اس خبر کا بھی ایک خاصہ تھا جس کو میں سمجھا ـ اور خواص افعال کا سمجھنا یہی مدار ہے اصلاح کرنے کی ـ جو شخص افعال کے خواص نہ سمجھے ـ وہ لوگوں کی اصلاح نہیں کر سکتا ـ یہ بہت بڑی چیز ہے ـ غصہ میں سزا نہ دینے کا کام فرمایا اگر کسی پر غصہ آ ئے تو اس کو غصہ کی حالت میں نہ مارے ـ جب غصہ ختم ہو جائے تو تین دفعہ سوچ کر پھر مناسب سزا دے ـ اور غصہ کے وقت اس کو اپنے سامنے سے