ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
لطیفہ غیبی سے مراد فرمایا لطیفہ غیبی سے مراد کوئی لطیف جسم ہے خواہ وہ فرشتہ ہو یا روح ۔ یا اللہ تعالی کی کوئی اور مخلوق ہو ۔ شرک کی حقیقت میں جامع عنوان شرک کی حقیقت میں بعض لوگوں کو کوئی جامع عنوان نہیں ملا جو اس حقیقت کو ظاہر کر سکے کہ مشرکین بت پرست اور قبروں کی پوجا کرنے والوں میں فرق کرے اس کو میں نے اپنی کتاب الا دراک والتوصل فی الا شراک والتوسل میں بیان کیا ہے اور وہ الہادی میں چھپ گئی ہے ۔ وہ فرق یہ ہے کہ بالذات متصرف غیر اللہ کو کافر بھی نہیں مانتے اور بالاذن تصرف ممکن ہے اور یہی عقیدہ مشرکین کا ہے اور اہل اسلام بھی جو قبر پرست ہیں وہ یہی کہتے ہیں ۔ ان میں فرق کیا ہے ۔ فرق یہ ہے کہ کفار مشرکین کے اعتقاد میں اللہ تعالی نے کلیات ان کے سپرد کر دی ہیں ۔ جیسا حکومت کلکٹر کو کلیات دے دیتی ہے اور ہر جزئی جزئی میں وہ خود تصرف کرتے ہیں حق تعالی سے نہیں دریافت کرتے اور یا خود مستقل ہو گئے ہیں ۔ اور قبر پرستوں کے نزدیک ہر ہر جزئی اللہ تعالی کے اذن سے کرتے ہیں ۔ گو یہ عقیدہ بھی علی الاطلاق غلط ہے مگر مشرک نہیں ہے ۔ ملائکہ حق تعالی شانہ ۔ کی عظمت سے ڈرتے اور ترساں رہتے ہیں فرمایا ملائکہ بھی حق تعالی کی عظمت سے ڈرتے ہیں ۔ لرزاں اور ترساں رہتے ہیں ۔ حالانکہ معصوم ہیں ۔ اسی طرح حضرات انبیاء بھی ۔ کہ اگر وہ دوزخ میں جھونک دیں تو ان کے ہاتھ کو کون پکڑ سکتا ہے ؎ غیر تسلیم و رضا کو چارہ در کف شیر نر خونخوار ہَ تفسیر آیات فرمایا قال الذین فی النار لخزنۃ جھنم ادعوا ربکم یخفف عنا یو ما من