ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
نیت کیسی ہوئی ـ دوسرا مقدمہ یہ ہے کہ مباح اور مندوب کو مفاسد کی وجہ سے ترک کرنا چاہیے جیسا امام اعظم ابو حنیفہؒ فرماتے ہیں ـ یا مفاسد کو ترک کرنا چاہیے اور عمل کرنا چاہیے جیسے صوفیا اور امام اشافعیؒ اس طرف گئے ہیں یہ وجوہ اختلاف ان میں ہیں جو مخلص ہیں باقی معاندین کا تو اعتبار نہیں ـ حج پر علیحدہ علیحدہ جانا چاہیے میں نے کہا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب نے اخبار میں لکھا ہے کہ لوگ حج کو جانے والے پتہ دیں تا کہ ایک جہاز کا انتظام کریں ـ فرمایا کہ خدا نہ کرے اگر ڈوبے تو سب ڈوبیں ـ اس واسطے علیحدہ جانا چاہیے تا کہ کچھ تو بچیں ـ حزب اللہ کی ضرورت فرمایا کہ میں جماعت بنانے کو اچھا نہیں سمجھتا ـ بس " حزب اللہ ،، ( اللہ کی جماعت ) ہونی چاہیے نسبت موسوی اور نسبت ابراہیمی ایک شخص نے دریافت کیا کہ اس کا کیا مطلب ہے کہ فلاں بزرگ کی نسبت " موسوی ،، ہے اور فلاں کی " ابراہیمی ،، فرمایا کہ ہمارے حضورؐ میں سب کمال تھے جو باقی میں تھے ـ تو جس صفت کا جس میں غلبہ ہوا اسی کی طرف وہ منسوب ہوں گے ورنہ حقیقت میں حضورؐ کی ہی نسبت ہے ـ مفقود کی بیوی نکاح ثانی کب کر سکتی ہے احقر نے عرض کیا کہ مولوی عبد الحئی صاحب مرحوم لکھنوی نے لکھا ہے کہ امام مالک علیہ الرحمۃ کے مذہب کے مطابق مفقود کی عورت چار سال بعد دوسری جگہ نکاح کر لے ـ فرمایا اس کا مطلب یہ ہے کہ قاضی سے فسخ کرا لے ـ اور فرمایا کہ مولوی عبد العلی صاحب مدراسی نے کہا تھا کہ اگر مولوی عبد الحی صاحب کا مناظرہ نواب صدیق حسن صاحب سے نہ ہوتا تو غیر مقلد ہو جاتے ـ موطا امام محمد میں تو مذہب حنفی کو قریب قریب معطا کر دیا یعنی ترک کر دیا ـ