ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
حکایت تو بہت مشہور ہے ۔ خدا جانے قوت خیالیہ کا اثر ہے یا کیا ہے ؟ کھیت سے چوہے دور کرنے کا حکم فرمایا چوہے اگر زمین میں کھیت خراب کریں تو یہ آیت چار کونوں میں اور ایک وسط میں کوزے میں رکھ کر دبا دیا جائے اور وہ جگہ بلند ہوتا کہ اس پر قدم نہ رکھا جائے ۔ وقال الذین سے لے کر لنھلکن الظلمین تک ( پ 13 سورہ ابراہیم رکوع 3 ) ۔ استہلاک عین جائز ہے فرمایا روپیہ جو مدارس یا مساجد کے لئے لوگ دیتے ہیں وہ من وجہ ہبہ کے مشابہ ہے کہ استہلاک عین جائز ہے اور من وجہ وقف کی طرح ہے کہ ملک سے نکل جاتا ہے ۔ فقہاء کی عبارتیں اس میں مختلف ہیں ۔ بعض میں بصیر ملکا للمسجد مراد یہی ہے ۔ حق تعالی کی عظمت کا تقاضا فرمایا حق تعالی کی عظمت کا تقاضا جہت فوق ہے ۔ جوع کی فضیلت فرمایا جوع ( بھوک ) کی فضیلت حمی کی طرح ہے یعنی بلا اختیار اگر جوع ہو تو صبر سے ثواب ملتا ہے نہ یہ کہ قصد اور اختیار سے بھوکا رہے اور اختیار سے بخار چڑھ جائے ۔ ذکر کس وقت مناسب ہے ذکر جو مولانا گنگوہیں نے لکھا ہے کہ نہ شبع ( شکم سیر ) کی حالت میں ذکر کرے نہ جوع میں ۔ وجہ یہ ہے کہ اس میں تلبس بالملائکہ ہے اور یک سوئی بھی ہوتی ہے ۔ غصہ کا فوری علاج فرمایا غصہ کا فوری علاج یہ ہے کہ اس جگہ سے دور ہو جائے ۔ اسی طرح خاص خاص علاج فوری ہیں اور کلی علاج مثلا خشیت جس سے سب زائل دور ہوں وہ دیر میں مفید ہوتا