ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
عالی نسب ہونے پر فخر جائز نہیں فرمایا عالی نسب ہونا نعمت ہے اور نعمت پر شکر تو جائز ہے فخر جائز نہیں ۔ اظہار حق سے روکنے والی دو چیزیں فرمایا دو چیزیں اظہار حق سے روکتی ہیں طمع اور خوف ۔ حضرت مجدد صاحبؒ کا ارشاد فرمایا مجدد صاحبؒ اور امام غزالیؒ کی کتابیں اس وقت کی طبائع کو مفید نہیں ۔ اب ان کا مطالعہ مناسب نہیں طبائع کمزور ہیں اس واسطے ان کے مطالعہ سے اب یاس پیدا ہوتی ہے ۔ خوش اخلاقی سے بعد بد اخلاقی فرمایا مجھے خوش اخلاقی سے آخر بد اخلاقی کرنی پڑتی ہے ۔ لوگوں کا راہ کو منزل سمجھنا فرمایا لوگ اب طرق کو مقاصد سمجھنے لگے ہیں یعنی راہ کو منزل سمجھتے ہیں ۔ مقصود ایمان اور عمل صالح پر مداومت اور خلاص ۔ کیفیات آویں نہ آویں وہاں طائف کو دیکھتے ہیں لطائف کو نہیں دیکھتے بلکہ ہمارے ہاں تو کیفیات آئیں تو ان کو لا کی نفی میں رکھ کر مٹا دینے کا حکم ہے ۔ ایمان اور عمل صالح ہو تو کیفیات کے عدم پر غم نہ کرے بعض کو بلا کیفیات وصول ہوتا ہے ۔ بزرگوں کا مذاق نعمت ہوتا ہے فرمایا بزرگوں کا مذاق بڑی نعمت ہے ۔ یعنی اگر کسی کو بزرگوں کا مذاق حاصل ہو گو بزرگ نہ ہو تو بڑی نعمت ہے ۔ حضرت حاجی صاحبؒ کی عنایات سے عوام کو حسد فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ بہت عنایت فرماتے تھے اور عنایات کا اظہار