ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
مولانا سید احمد صاحبؒ نے مخارج میراث کے لئے یہ تجویذ کیا ۔ مخارج دو اور دو کے دو ضعف ۔ تین اور تین کے تین ضعف ۔ معراج شریف میں حضورؐ کی آسمانوں پر کن کن انبیاء علیہم السلام سے ملاقات ہوئی فرمایا میں نے حضرات انیباء علیہم السلام کے نام کہ پہلے آسمان پر کون ہے اور دوسرے پر کون ۔ سہولت کیلئے یہ تجویذ کیا اعیا ھما ۔ الف سے حضرت آدمؑ پہلے آسمان پر ۔ عین سے حضرت عیسیؑ آسمان ثانی پر اور چونکہ حضرت یحیؑ ان کے بھائی ہیں وہ بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ اس واسطے ان کو بھی ان کے ساتھ ملا دیا ۔ ی سے حضرت یوسفؑ ۔ الف سے حضرت ادریسؑ سے حضرت ہارونؑ سے حضرت موسیؑ اور الف سے حضرت ابراہیمؑ جو سب سے اوپر ہیں ۔ فاعل کو حقیر نہ سمجھنا فرمایا مجھ کو کبھی کسی فاسق کو دیکھ کر یہ خطرہ بھی نہیں ہوا کہ میں اس سے اچھا ہوں ۔ فعل کو تو برا جانتا ہوں مگر فاعل کو حقیر نہیں جانتا ۔ اس لئے معاصی کو تو برا سمجھے عاصی کو برا نہ سمجھے ۔ حضرت سید آدم نبوریؒ کا میزاب رحمت کے نیچے انتقال ہوا فرمایا سید آدم بنوریؒ حضرت مجدد صاحبؒ کے خیلفہ ہیں ۔ میزاب رحمت کے نیچے ان کا انتقال ہوا ۔ لاش وہاں سے نہ اٹھتی تھی ۔ آخر کسی نے کہا کہ اسی جگہ دفن کرو ۔ پھر اٹھیں گے ۔ آخر وہاں ہی دفن ہوئے ۔ بکرا صدقہ کرنے میں فساد عقیدہ فرمایا بکرا صدقہ کرنا اس میں فساد عقیدہ ہے کہ راقۃ الدم میں فدیہ اور معاوضہ ہے اور یہ بدعت ہے ۔