ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
آج کل گروہ بندی کا مرض بڑھ گیا ہے فرمایا کہ آج کل تحزب ( جماعت بندی ) کا مرض بڑھ گیا ہے ـ کوئی اپنے کو خلیلی ، کوئی رشدی ، کوئی قاسمی ، کوئی محمدی یہاں تک کہ کوئی اشرفی لکھتا ہے ـ فرمایا کہ کوڑی کا تو ہے نہیں بنتا ہے اشرفی اگر اہل بدعت سے امتیاز ضروری ہے تو امدادی کافی ہے ـ بعض لوگ کہتے ہیں با مداد اللہ یا ہو الرشید ـ فرمایا کہ اس سے شرک پھیلتا ہے ـ حضرت گنگوہیؒ کا بے مثال ادب فرمایا کہ مولانا رشید احمد گنگوہیؒ نے حضرت حاجی صاحبؒ کیلئے عمامہ بھیجا ـ تو حضرت حاجی صاحبؒ نے پہلے سر پر رکھا پھر منہ پر ، پھر اںکھوں پر ـ اس قسم کا ادب کرتے تھے اگر کوئی دیکھتا تو یہ خیال کرتا کہ حضرت حاجی صاحبؒ کے پیر نے بھیجا ہے ـ پہلے لوگ صاحب سماء تھے فرمایا کہ پہلے لوگ صاحب سماع تھے اور صاحب سماء ( آسمان والے ) بھی تھے ـ صاحب راض ، یعنی دابۃ الارض ( نرے زمین پر چلنے والے ) نہ تھے ـ ایک شخص کا اخلاص فرمایا کہ ایک شخص ہیں وہ جب کوئی شے مدرسہ میں تقسیم کرنے کے واسطے بھیجتے ہیں تو لکھتے ہیں کہ آپ اس چیز کے مالک ہیں تا کہ صرف تقسیم کا ثواب نہ ہو بلکہ اپنی شے مملوک تقسیم کر نے کا ثواب ہو ـ واقعہ تعمیر سہ دری خانقاہ فرمایا کہ سہ دری میں کچھ درخت تھے ـ حضرت میاں جی صاحب دادا پیر کی خدمت میں یہاں کے کچھ لوگ گئے کہ حضرت دعا کرو کہ ہماری معافی وا گزار ہو جائے ـ حضرت میاں جی صاحبؒ نے فرمایا کہ تم وعدہ کرو کہ میرے حاجی کیلئے سہ دری بناؤ گے ـ انہوں نے کہا کہ بہتر ـ کچھ دن گزرے تھے کہ خبر آئی کہ معافی وا گزار ہو گئی ـ وہ لوگ حاضر ہوئے اور کہا کہ