ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
خرابی ہوتی ہے اس لئے طبیب سے بھی مشورہ لینا چاہیے ـ مجلس شیخ کا ادب فرمایا بزرگوں نے یہاں تک کہا ہے کہ مجلس شیخ بھی ذکر بھی نہ کرے نہ لسانی نہ قلبی مگر میں یہ کہتا ہوں کہ جب میں خطوط کے جواب لکھنے میں مشغول ہوں اس وقت ذکر کرتے رہیں اور جب میں بات کروں تو پھر ذکر چھوڑ کر بات کی طرف توجہ کرنا چاہیے ـ سالک کی ایک حالت فرمایا کبھی سالک پر ایسی حالت ہوتی ہے کہ یاد سے بھی پریشان ہوتا ہے جس کے خاص اسباب ہوتے ہیں اور ترک یاد سے بھی ـ اسی کی طرف اشارہ ہے اس شعر میں ؎ دو گونہ رنج و عذاب ست جان مجنون را بلائے فرقت لیلی و وصلت لیلی خط میں اشعار لکھنے سے منع فرمانا میں بھی اپنے حالات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت گنگوہی کی خدمت میں کبھی اشعار لکھ دیتا تھا مگر اضطرارا اور اب لوگ لکھتے ہیں تو میں منع کرتا ہوں ـ مجھ میں اور ان میں ایک فرق ہے میں تو مضطر تھا اور یہ لوگ تکلف سے لکھتے ہیں ـ حضرت حکیم الامتؒ کی ذکاء حس فرمایا ذکاء حس سے مجھ کو مفید شے کا فائدہ فورا معلوم ہو جاتا ہے اور مضر شے کا ضرر بھی فورا معلوم ہوتا ہے ـ خانقاہ سے نکالنے کی اصل حدیث فرمایا میں جو بعض لوگوں کو خانقاہ سے نکال دیتا ہوں ـ اس کی اصل وہ حدیث ہے تعزیت عام والی ـ عورتوں کیلئے طریق اصلاح فرمایا گھر میں بعضی عورتیں اصلاح کیلئے آتی ہیں ان کی کیا اصلاح ہو سکتی ہے خود تو ان کا