ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
آجکل کے واعظ مامور ہیں فرمایا آجکل کے واعظ مامور ہیں عوام کی طرف سے کیونکہ جو مامور ہوتا ہے سلطان کی طرف سے ۔ در حقیقت وہ مامور ہوتا ہے عوام کی طرف سے ۔ کیونکہ سلطان خود ان سے مامور ہو کر سلطان بنا ہے ۔ شریعت کے قوانین میں تنگی نہیں فرمایا شریعت کے قوانین میں تنگی نہیں ۔ بلکہ ترک عمل کی وجہ سے تنگی ہے جیسا کہ قوانین برطانیہ پر عمل کرنے سے روس میں جا کر تنگی ہو گی ۔ یعنی چونکہ روس میں برطانیہ کے قوانین پر عمل نہیں اس لئے تنگی ہو گی ۔ نہ کہ قوانین سے ۔ عمل بالحدیث کی صورت فرمایا میرا اول میلان غیر مقلدین کی طرف تھا ۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں دہلی مولوی نذیر حسین صاحب کے مجمع میں ہوں اور مولوی صاحب چھاچھ ( لسی ) تقسیم کر رہے ہیں مجھ کو بھی دی گئی مگر میں نے نہ لی ۔ حالانکہ مجھ کو بیداری میں چھاچھ بہت موغرب ہے ۔ میں نے اس کی تعبیر یہ لی کہ دین کی تشبیہ دودھ سے آئی ہے اور چھاچھ کی شکل دودھ کی ہے معنی نہیں ۔ اسی طرح کی شکل عمل بالحدیث کی ہے ۔ معنی عمل نہیں ۔ عمل بالحدیث تو ان کا ہے مگر درجہ بتلا دیا کہ یہ صورت ہی صورت ہے معنی نہیں ۔ وکالت کا پشیہ جائز ہے یا نہیں فرمایا وکالت کے پیشہ میں مولانا گنگوہیؒ کی تحقیق یہ تھی کہ نا جائز ہے ۔ کیونکہ موکل ظالم ہو یا مظلوم ظالم کی رعایت حرام اور مظلوم کی رعایت طاعت ہے ۔ اور ہر دو پر اجرت نا جائز ہے ۔ مگر میرے نزدیک مظلوم کی جانب سے وکالت جائز ہے کیونکہ طاعت ضروری تب ہوتی جب اس شخص خاص پر ضروری ہوتی ۔ اس صورت میں اس پر اجرت جائز ہے بوجہ حبس کے ۔ باقی اجرت میں تعیین اور مقدرا یہ قطع نزاع کیلئے ہے خرچہ کی کثرت بوجہ